کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام سنی شوران کے علاقے میں قطری شہزادوں کی جانب سے کئے جانے والے تلور کے شکار کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین سے نواب زادہ شریف جوگیزئی ،سردارخادم حسین وردگ ،سرداراورنگزیب رخشانی ،سردارزین العابدین خلجی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر سید بسم اللہ آغا اور خواتین ونگ کی رہنماء منورہ منیر نے خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ سنیشوران کو قطری شہزادوں کے حوالے کرناکسی صورت منظور نہیں ہے ،نہ ہی بلوچستان لاوارث ہے اورنہ ہی ہم غریب کسانوں کااستحصال کرنے کی اجازت دینگے ،مقررین نے کہاکہ سنی شوران سمیت پورے بلوچستان میں لمبے عرصے سے خشک سالی کی وجہ سے کسان معاشی طور پر انتہائی کمزور ہوچکے ہیں ،امسال اللہ کی رحمت سے کچھ بارشیں ہوئی جس سے بارانی علاقوں کے کسانوں کی فصلیں آباد ہوئی اس وقت گندم ،چنے اور جوار کی فصلیں تیار کھڑی ہیں ،جہاں قطری شہزادے تلور کاشکار کرنے کیلئے آئینگے ،شکار کے ضمن میں درجنوں گاڑیاں اور مسلح گارڈز علایق میں آئینگے اور شکار کے دوران فصلوں کو شدیدنقصان پہنچائینگے جو کہ غریب کسانوں کا معاشی قتل ہوگا ،پاکستان تحریک انصاف کسی صورت غریب کسانوں کے ساتھ یہ ظلم وناانصافی نہیں ہونے دیگی ،انہوں نے کہاکہ قطر برادر اسلامی ملک ہے ہم قطر کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہے مگر اپنے کسانوں اور فصلوں کے برباد کرنے کی اجازت کسی طور نہیں دینگے دریں اثناء بلو چستا ن میں قطر ی شہزادو ں کے شکار کیخلاف تحر یک انصا ف کے زیر اہتما م احتجا جی مظا ہرہ کیا گیا اور نعر ے با زی کی گئی تفصیلا ت کے مطا بق پی ٹی آ ئی کے صو با ئی صدر سر دار یا ر محمد رند کی کا ل پر تحر یک انصاف جعفرآ باد کے کی جا نب سے بلو چستا ن میں قطر ی شہزادو ں کے شکار کیخلا ف صو با ئی رہنما ء میر نصر اللہ خا ن رند کی قیا دت میں نیشنل پر یس کلب کے سا منے احتجا جی مظا ہرہ کیا گیا اور حکو مت کیخلاف شد ید نعرے با زی کی گئی اس مو قع پر میر اما ن اللہ خا ن رند ، محمد خا ن رند ، اسرار احمد ، مجتبیٰ رند ،عمران رند ودیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت نے سپر یم کو ر ٹ کے احکا ما ت کی دھجیا ں اڑا دی ہیں وفا قی حکو مت نے صو با ئی حکو مت کو با ئی پا س کر کے قطر ی شہزادو ں کو شکار کیلئے اجا زت نا مے جا ری کیے ہیں اور یہ احکا ما ت ایسے وقت میں جا ری کیے گئے جب مقا می آ باد ی کی فصل تیا ر ہے اب اس کی کٹا ئی کا عمل شروع ہے ایسے میں تلو ر کے شکا ر سے مقا می آ با دی کی فصلا ت کو شد ید نقصا ن ہو گا انہو ں نے کہا کہ حکو مت دا نستہ طور پر غر یبو ں سے ان کا نوا لہ چھین رہی ہے اور بلو چ عوام کو مز ید پسما ند گی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ہم کسی صو رت قطر ی شہزا دو ں کو شکار کی اجا زت نہیں دینگے انہو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ فی الفور قطر ی شہزادو ں کی الا ٹمنٹ کو منسو خ کیا جا ئے بصو رت دیگر سخت احتجا ج کیا جا ئیگا ۔