پنجگور : نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچ قوم کو اس وقت اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے اس کے بغیر ہم اپنی قومی تشخص کا دفاع نہیں کرسکتے جہالت غربت قبائلی ومذہبی انتہا پسندی سے نجات کا واحد زریعہ یکجہتی ہے افغان مہاجرین ہمارے مہمان بن کر آئے تھے اور ہم نے ان کی عزت کی اور انھیں احترام دیا اب انھیں واپس اپنے ملک جانا چایئے سی پیک اور گوادر پورٹ کے حوالے سے بلوچ کے خدشات اور تحفظات کو سنا جائے افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں کریں گے نیشنل پارٹی بلوچ قوم کو نظریاتی اور فکری طور منظم کررہا ہے پنجگور سے سیاسی ورکروں کی شمولیت پارٹی کی مثبت پالسیوں کا نتیجہ ہے اورآنے والے وقتوں میں صوبہ بھر سے قبائلی اور سرکردہ سیاسی شخصیات نیشنل پارٹی میں شامل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور پارک میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بی ایس او کے سابق چیرمین خیر جان بلوچ فدا حسین دشتی حاجی صالح محمد چیرمین احمد علی بلوچ حاجی محمد اکبر تاج نعیم غلام فاروق شاہوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس دوران پنجگور کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق ضلعی چیرمین احمد علی بلوچ بابو امید علی کینگزئی امین الرحمن محمد اکبر سیٹھ حاجی وارث نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفی دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیا نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینٹر میر طاہر بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے تمام قوم پرست جماعتوں کو اتحاد اتفاق اور یکجہتی کی دعوت دیتا ہے غربت جہالت بے روزگاری قبائلی اور مذہبی انتہا پسندی سے نجات کا واحد زریعہ اتحاد ویکجہتی ہے اس کے بغیر ہم ان چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے میر طاہر بزنجو نے کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک کے حوالے سے بلوچ کے خدشات اور تحفظات کو سنا جائے بلوچ خوفزدہ ہے کہ کئیں وہ اقلیت میں تبدیل نہ ہوجائے اور حکومت بلوچ قوم کے خدشات اور تحفظات کو سنے تاکہ ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے مہمان بن کر آئے تھے اور ہم نے انھیں عزت واحترام دیا نیشنل پارٹی کھبی بھی یہ برداشت نہیں کرے گی کہ کسی غیر ملکی کو ووٹ کا حق دیا جائے اور نہ افغانوں کی موجودگی میں مردم شماری کے فیصلے کو قبول کریں گے کیونکہ کوئی بھی یہ نہیں چائے گا کہ کوئی مہمان گھر کے مالک کو بے دخل کرکے ملکیت کا دعوی دار بنے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 46ارب انرجی اور انفراسٹکچرز پر خرچ ہورہے ہیں اور بلوچ قوم نے کھبی بھی ترقی کی مخالفت نہیں کی ہے اور ہم چاہتے ہیں بلوچ قوم سیاسی سطح پر منعظم ہو حکومت کی زمہ داری ہے کہ افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی کا بندوبست کرے کیونکہ اب ان کے ملک میں امن قائم ہوگیا ہے اور اب ان کا مذید مہمان بن کر رہنا مناسب نہیں ہے نیشنل پارٹی اس حوالے سے کسی کی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پر یہ الزام ہے کہ اس نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد یوٹرن لی ہے مناسب بات نہیں ہے جس وقت ڈاکٹر مالک بلوچ نے اقتدار سنھبالا صوبے میں ایک خوف کا ماحول تھا مگر آج تمام جماعتوں کو یہ موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنی پروگرام کو عوام تک پہنچا رہے ہیں یہ نیشنل پارٹی کی مثبت اور دوراندیش پالسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ورکروں نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا اور میر غوث بخش بزنجو مولابخش دشتی اور دیگر نظریاتی اور فکری ساتھیوں کے پروگرام کو ااگے بڑھانے کے لیے ثابت قدم رہے انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ بلوچ علمی سیاسی اور نظریاتی سطح پر مظبوط ہو اس دوران میر رحمت صالح خیر جان بلوچ ڈاکٹر اسحاق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجگور نیشنل پارٹی کے قلعہ رہا ہے اور 2018کے بعد بھی یہ نیشنل پارٹی کا ہی قلعہ رہے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں سابقہ ادوار میں بدامنی کی انتہا رہی یہاں سے نمائندگی کا دعوی کرنے والے جو وزارتوں پر برجمان تھے اپنے گھروں سے نکلنے میں بھی ڈر محسوس کرتے تھے آج اگر کوئی یہاں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے نیشنل پارٹی کی مثبت سیاست اور حکمرانی کی وجہ سے ہے جس نے ڈھائی سالوں میں بلوچستان کو امن کی طرف واپس لوٹا دیا انہوں نے کہا کہ سیاسی ورکر نیشنل پارٹی میں شامل ہوکر شخصی جماعتوں سے چھٹکارہ پائیں جو ون مین شو ہیں نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اس کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں اور بہتر طریقے سے قوم کی خدمت کررہا ہے اور آج پنجگور میں جو ترقیاتی منصوبے اور سڑکین نظر آرہی ہیں یہ نیشنل پارٹی کی مرہوں منت ہیں سابق نمائندوں نے عوام کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔