|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب اور بارکھان میں خسرے کی وباء پھیل گئی، 4بچے جاں بحق جبکہ درجنوں متاثر ہوگئے۔ ہو گئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ ژوب کے علاقے یونین کونسل تنگ سر کبیزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں خسرہ کی بیماری کی وجہ سے 4 بچے جاں بحق اور متعدد بچے متاثر ہوئے ہیں .ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل مولوی جلال الدین نے بتایا کہ ژوب کے علاقے یونین کونسل تنگ سر کبیزئی کے مختلف دیہاتوں میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے اب تک4 بچے جاں بحق اور متعدد اس وباء سے بری طرح متاثر ہیں۔ محکمہ صحت اور حکومت اس بیماری سے بچوں کو محفوظ بنا نے کے لئے اقدامات کرے تاکہ بچوں کو اس خسرے کی وباء سے محفوظ بنایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر ژوب عظیم کاکڑ نے تین بچوں کی اموات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ سات بچے متاثرہیں ۔ علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ادھر ابارکھان کے مختلف علاقوں میں بھی خسرے کی وباء پھیلی ہے جس سے درجنوں بچے متاثر ہوئے ہیں