ڈیرہ مراد جمالی : سابق وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکرمیر ظہورحسین خان کھوسہ مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزرامیر عبدالغفورلہڑی میر فائق خان جمالی میر سلیم خان کھوسہ میر عطاء اللہ خان بلیدی اورمیر شوکت بنگلزئی نے کہاکہ ہم سب مسلم لیگی ہیں ہم سب ایک ساتھ ملکرعوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہے ہیں کیونکہ نصیرآباد ڈویژن کو حکومتی سطح پرجو حیثیت اوروسائل ملنے چاہیے تھے وہ نہیں مل سکے ہیں ہم سب کا اکٹھاہونا علاقے کے وسیع ترمفادمیں ہے اورمستقبل کے حوالے سے ایک ساتھ ملکر 2018 کے الیکشن کیلئے راہ ہموارکرناہے نصیرآبادڈیژن کے کئی قبائلی وسیاسی شخصیات بھی مسلسل ہم سے رابطے میں ہیں بہت جلد حلقہ بھی 28کے حوالے سے معاملات طے کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیت الحمداوستہ محمد میں میر عطاء اللہ خان بلیدی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان (ر) میر ہزارخان کھوسہ،سردارذادہ بہرام خان بلیدی، میر حیدرخان جمالی،میر زبیرخان جمالی،میر غلام مصطفیٰ خان رند میر شبیرخان عمرانی،سمیت دیگر علاقائی وقبائلی معتبرین معزین موجودتھے میر جان محمدجمالی،میر ظہورخان کھوسہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سیاست میں کسی کے لئے بھی دروازے بندنہیں ہوتے اگر سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی ہمارے اتحادمیں شامل ہوتے ہیں تو پہلے ان سے بات چیت کرکے بعد میں ا ن کواپنے اتحادمیں شامل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نصیر آباد ڈویژن کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہونے کے با وجود ماضی میں نصیر آباد ڈویثرن کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور نا انصافی نے عوام کو مایوس کیا ہے نصیر آباد ڈویثر ن کی سطح پر قائم ہونے والے سیاسی اتحاد کی بدولت عوام کو انکے جائز حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اافغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی اتحاد عوامی مفادات کا مظہر ہے اس ضمن میں ہم سب نے مل کر مسلم لیگ (ن) کو منظم کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے نصیرآبادمسلم لیگ ن کا دل کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا ہم سب قبائلی روایات کے امین ہیں ہمارے سماجی تعلقات ہیں اور برادری ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ نصیر آباد ڈویثرن مسلم لیگ کا سب سے بڑا گڑھ ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود صوبائی سطح پر ہمیں نظر انداز کیا گیا اور وقتی ضرورت کے سمجھا گیااہم تعلیمی ادارے میڈیکل کالج یا زرعی یونیورسٹی سے ہمیں محروم رکھا گیا جبکہ یہ علاقہ ہمیشہ پاکستان کا کھلے دل سے حامی رہا ہے انہوں نے کہا صوبے کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جسکی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی اگر پشتون صوبہ بنائے جانے کا کوئی در پردہ منصوبہ ہے تو پاکستان کے پشتونوں کے لئے الگ صوبہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اتحاد کو مزید مستحکم اور مظبوط بنایا جائے گا ظہور خاں کھوسو نے کہا کہ سیاسی رابطے مزید بڑھائے جا رہے ہیں ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں علاقے کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت ڈالی جا رہی ہے ہم الیکشن سیاست سے بڑہ کر مثبت سوچ کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں میر عطااللہ خان بلیدی نے کہا کہ ہمارا اتحاد باہمی رواداری کی بنیاد پر بنا ہے ہم سب مل جل کر کام کریں گے اور متناسب نمائندگی کے طور پر وسائل کی تقسیم ہو گی۔