|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2016

نصیرآباد: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،جلال شاہ اخوندزادہ،محمدطیب اکبری ایڈوکیٹ،مولاناعبداللہ جتک،میرنظام الدین لہڑی،عبدالقیوم رند،میرسعدکرد ملک غلام حسن مری،حاجی محمدبخش بنگلزئی اورمولاناسیدسعیداحمدشاہ بخاری نے کہاہے کہ بلوچوں پرجابرسردارمسلط ہیں جنہوں نے ان کی آزادی اورحقوق غصب کررکھے ہیں قوم پرستوں کاپس پردہ ایجنڈاقوم کااستحصال ہے،اغیارکے ایجنٹ مغربی دولت کے بل بوتے پراسلام کی جڑیں کھوکھلی کرناچاہتے ہیں،مردم شماری عوام کاآئینی حق ہے مخالفت کرنے کے لئے عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالناچاہتے ہیں مہاجرین کے نام پرسیاست چمکانے کامقصدقوم پرستی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالناہے،انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعدصوبائی حکومت حق حکمرانی کھوچکی ہے، امریکی استعماری ایجنڈے کے تحت مسلم ممالک میں خانہ جنگی کروائی جارہی ہیں ، اسلام امن اور استدلال کا مذہب ہے، دہشت گردی سے تعلق نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت کے زیراہتمام تحصیل باباکوٹ کلی توحیدآبادمیں میں پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلی پندرانی کے پورے گاوں کے لوگوں کاتعلق جمعیت سے ہے یہاں کسی اورپارٹی کاایک فردبھی نہیں جواسلام سے محبت کاسچاجذبہ ظاہرکررہاہے انہوں نے کہاکہ عوام پرمسلط جابراورظالم سرداروں کی غلامی سے نجات حاصل کئے بغیرعلاقے کی پسماندگی ختم کی جاسکتی ہے اورنہ ہی یہاں کے مظلوم اورغریب عوام کبھی ترقی کرسکتے ہیں عوام کی قسمت سے کھیلنے والے چندسرمایہ دارنوابوں کوسیاسی میدان سے آوٹ کرناہوگاپشتون بیلٹ کے مقابلے میں بلوچ بیلٹ کے عوام زیادہ پسماندہ اورسرداروں کے زیراثرظلم کی زندگی گزارنے پرمجبورہیںیہاں گیس کی سہولیت ہے اورنہ ہی تعلیم وصحت کی سہولیات دستیاب ہیں سڑکیں خستہ حال اورپانی کی قلت ہے بجلی کی طویل لوڈشینڈنگ کاسلسلہ جاری ہے قیام پاکستان سے آج تک عوام پرمسلط سرداروں نے عوام کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیاہے وہ عوام کوپسماندہ رکھنے کے لئے ظلم وجبرکاسہارالے رہے ہیں عوام میں شعورکواجاگرکرنے ،پسماندگی کے خاتمے اورسرداروں کی غلامی سے نجات کے لئے بلوچوں کوجمعیت کاساتھ دیناہوگاانہوں نے کہاکہ عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے خردبردکرنے والے حکمرانوں سے احتساب کریں گے اورعوام کے حقوق ان سے چھین کرفلاحی کاموں پرخرچ کریں گے اسلامی نظام نافذکرکے حکمران اورایک غریب شخص کے لئے مساوی قانون رائج کریں گے انگریزکافرسودہ نظام تمام خرابیوں کی جڑہے انگریزسامراج کے فرسودہ نظام کاخاتمہ کئے بغیرملک میں امن وخوشحالی نہیں آسکتی عوام اپنے حقوق کے حصول اور غلامی کے خاتمے کے لئے اٹھ کھڑے ہوجمعیت شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ مردم شماری کی مخالفت سے بلوچستان کونقصان اورپنجاب کوفائدہ ہوگاماضی میں پشتون قوم پرست پارٹی نے مردم شماری کابائیکاٹ کرکے پنجاب کے مفادات کو فائدہ پہنچایاتھااوراب بلوچ قوم پرست پارٹیاں مردم شماری کی مخالفت کرکے قوم کااستحصال کررہی ہیں ،ماضی میں مردم شماری کی مخالفت کاخمیازہ آج تک پورے صوبے عوام بھگت رہے ہیں شفاف مردم شماری بلوچستان کے عوام کاآئینی حق ہے اس پرضرب لگانے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ قوم پرستی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے لئے پشتون ،بلوچ قوم پرست پارٹیاں عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کررہی ہیں اورمہاجرین کے نام پرسیاست چمکانے سے سیاسی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں لیکن جمعیت کسی کوقوم کے جذبات سے کھلینے کی اجازت نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ انکوائری رپورٹ کے بعدصوبائی حکومت حق حکمرانی کھوچکی ہے اقتدارمیں شامل قوم پرستوں کی اخلاقی جرات بھی ختم ہوئی انہیں خاندانی اورذاتی مفادات عزیزہیں انہوں نے کہاکہ کفرعالم اسلام پرآگ برسارہاہے مسلمانوں کوتوڑنے کے لئے ہرقسم حربے استعمال ہورہے ہیں اغیارکے کچھ ایجنٹ مغربی دولت کے بل بوتے پراسلام کی جڑیں کھوکھلی کرناچاہتے ہیں جمعیت کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں کوئی مائی کالعل بھی اسلام مخالف قوانین پاس نہیں کرسکتے انہوں نے لوگوں سے عہدلیاگہ وہ اسلام کے نفاذ،غلامی کی زندگی سے نجات اوراپنے حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہدتیزکریں گے اورکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے