|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2016

گوادر: سی پیک کا مرکز گوادر کے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں عوام کو ٹینکروں کے ذ ریعے مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہے اناہل نمائندوں کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ترجمان جماعت اسلامی ضلع گوادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مستقبل کے دبئی اور سنگاپو رسی پیک کا مرکز گوادر کے عوام پینے کے پانی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی کی وجہ سے گوادر کے عوام کو ٹینکروں کے ذریعے جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور مضر صحت ہے جس سے گئی بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے تر جمان نے کہا نا اہل ایم این اے ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ کی وجہ سے گوادر کے عوام کو یہ دن دیکھنا پڑھ رہا ہے گوادر کے عوام کو مستقل بنیادوں پر میرانی ڈیم سے پانی فراہم کیا جائے جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔