گوادر : میر اشرف حسین کی نیشنل پارٹی میں شمو لیت ضلع گوادر کی سیاست میں دورس تبدیلیوں کا حامل ہوگا۔ بلوچستان میں غیر ملکیوں کی مو جودگی میں مر دم شماری قابل قبول نہیں ہے ۔ جی پی اے کے تحت فنی ٹیکنیکل ادارہ بہت جلدکھولا جائے گا۔ بیس سال تک گوادر کی نمائندگی کرنے والے عوام مسائل کاذمہ دار ہیں ان کی سیاسی کمٹمنٹ بھی جھولتی نظر آرہی ہے ۔ سی پیک کی حمایت کر تے ہیں ۔ مقامی آ بادی کے سماجی اور بنیادی حقوق کے لےئے قانون سازی کر ناہوگی۔ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کے لےئے ہمیں تیاری کر نی ہوگی۔ نیشنل پارٹی ساحل اور وسائل کی نگہبان ہے قومی مفادات کا تحفظ کر ینگے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفا قی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو، سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کہد ہ اکرم دشتی، ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ،بی ایس اور (پجار) کے مرکزی چےئر مین گہرام اسلم بلوچ، میڈ م طاہر ہ خورشید ، بابو گلاب اور اکرم رمضان کا شمو لیتی جلسہ سے خطاب۔ مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی وائس پریزینڈنٹ و سابقہ قوم دوست رہنماء و سابقہ صوبائی وزیر میر حسین اشرف کے فر زند اشرف حسین نے اپنے سینکڑوں رفقائے کار اور سا تھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اس بات کااعلان انہوں نے یہاں گوادر میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ کے دوران نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر میر حاصل خان بزنجو، سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ گوادر ہمیشہ سے قوم پرست سیاست کا محور رہا ہے یہاں سے میر حسین اشرف، منصور لعل بخش، مرحوم امام بخش اما، کپٹن سلیمان ، عبدالمجید سہرابی اور سید ظہور شاہ ہاشمی نے قوم پرست اور روشن خیال سیاست کی بنیاد استوار کر نے میں اہم کر دار اداکیاہے میر اشرف حسین کا تعلق بھی ایک سیاسی گھرانے سے ہے ان کے والد بزرگوار کی بلوچ سیاست کے لےئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اس خطہ کا اہم اثاثہ بننے جارہا ہے اور مستقبل قر یب میں بہت سی تبد یلیاں وقوقع پز یرہونیو الی ہیں سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے منصوبوں کے باعث اس خطہ پر سماجی اور معاشی تبد یلیوں کے امکانات وسیع تر ہونے والے ہیں جس کے لےئے ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لےئے تیاری کریں یہاں کا سر مایہ کار اور کاروباری طبقہ تر قی کے ثمرات سے فاعد ہ اٹھا ئے روزگار کے بہت سے وسیع مواقع پیدا ہونے والے ہیں ہمیں بھی معروضی حا لات کے سانچے میں اپنے آ پ کو ڈالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مقامی آبادی کے سماجی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لےئے پر عزم ہے ہمارا بھی مطالبہ ہیکہ اس حوالے سے قانون ساز ی کی جائے ۔ گوادر میں پانی کے بحران کے حوالے ہماری وزارت کوشش کررہی ہے سابقہ دور میں کارواٹ ڈیسا لینیشن پلانٹ جس میں ناقص میڑ یل کا استعمال کیا گیا ہے افسوس کے عوامی فنڈ پر ہاتھ صاف کر نے والے آ ج فرشتہ صفت بننے کی کوشش کر ر ہے ہیں کارواٹ ڈیسالنیشن پلانٹ کو قابل عمل بنا نے کے لےئے ہم نے تجو یز رکھ دی ہے جس سے یومیہ 20لا کھ گیلن پانی حاصل ہونے کی توقع ہے جی پی اے کے تحت پلانٹ کو چلائینگے انہوں نے کہا کہ گوادر ڈگری کالج کی اراضی جی پی اے نے حاصل کی ہے وہاں بہت جلد ایک فنی ادارہ قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان میں غیر ملکیوں کی موجودگی میں مر دم شماری قابل قبول نہیں اس کا ہر فورم پر مخالفت کر ینگے اگر ضرورت پڑی تو عدالت عظمی کا دروازہ بھی کھٹکٹھا ئینگے ۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے بلوچستان کے سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مخالفین جھوٹ اور الزام تراشی کے ذریعے نیشنل پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے اور نہ ہی عوام کا اعتماد متزلزل کرسکتے ہیں ہم نے گزشتہ ڈھائی سال میں عوام کی خدمت کے لےئے کوئی کسرنہیں چھوڑی سوڈ ڈیم کو یہ لوگ بھول گئے تھے ہم نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچا یا شادی کورڈیم کی تعمیر کاآغاز کیا اور بسول ڈیم بننے جارہاہے انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگا یا جاتاہے کہ ہم نے تعصب کی سیاست کو ہوا دی ہے یہ ایک سفید جھوٹ ہے نیشنل پارٹی ایک قومی سوچ کی حامل پارٹی ہے وہ عوام کی حق حاکمیت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کی نمائندگی کر نے والے بلند و بانگ دعوے تو کر تے ہیں لیکن اسمبلی فلور پر ان کی حاضر یاں بہت کم ہیں جب ایک عوامی نمائندہ اسمبلی فلور جانا گوارہ نہیں کر تا تو وہ کیسے اہلیان گوادر کے حقو ق کا دفا ع کر سکے گا اور حیر ت انگیز امر یہ ہے کہ یہ لوگ بیک وقت دو کشتی کے مسافر نظر آتے ہیں جب کوئی ان کو گو شمالی کر تا ہے تو یہ گھر گھٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ان کی سیاسی کمٹمنٹ بھی جھولتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ساحل و سائل کی نگہبان جماعت ہے شعوری اور فکری جد و جہد کو پروان چڑھارہی ہے جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو بلوچستان کے مفادات کا تحفظ کیا ریکوڈیک کو محفوظ بنایا اور سی سی آئی کے اجلاسوں میں بلوچستان میں غیر ملکیوں کی موجودگیوں میں مردم شماری کی مخالفت کی اور اس حوالے سے میں نے ہمیشہ اختلافی نوٹ ثبت کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر اشرف حسین کا نیشنل پارٹی میں شمولیت ضلع گوادر کی سیاست کو نئی جہت فراہم کر ے گی ہمارے جو دوست اب بھی ناراض ہیں ان سے التجا کر تے ہیں کہ وہ ہمارے کاروان سے پھر جڑ جا ئیں نیشنل پارٹی مضبوط کر یں کیونکہ ایک منظم پارٹی ہی عوام کے ترجمانی کا فریضہ بخوبی سرانجام دے سکتی ہے نیشنل پاٹی اسی اہلیت کی جماعت ہے ۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کہد ہ اکر م دشتی نے کہا کہ میر اشرف حسین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے سیاست ا ن کو ورثہ میں ملا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ہمیں مہرد الزام ٹہر ایا ہے کہ گوادر کا پانی بند کیا گیا ہے گوادر کے لوگ بہت بڑے عذاب کا شکا ر ہیں جس کے لےئے خلوص کی ضرورت ہے افسوس کہ منفی ذہنیت کے حامل لوگ عوام کی تکالیف سے سیاسی پوانئنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں جن لوگوں کے پاس عوامی نمائندگی ہے وہ سیاسی پرندے کی مانند ہیں جو کسی بھی وقت اپنا گھونسلہ تبد یل کرسکتے ہیں اگر یہ لوگ اپنے عوام سے مخلص ہو تے تو عوامی فنڈ ضمیر خر یدنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کر تے لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ سیاسی سوداگری کو فروغ دیا گیا جس سے گوادر کے عوام گوں ناگوں مسائل کاشکار ہیں۔ سیاست کمٹمنٹ اور فکر کا نام ہے نیشنل پارٹی عام آ دمی کی پارٹی ہے اپنے اصولوں سے انحراف نہیں کر ینگے۔ ترقی کے سفر میں گوادر کی مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونا چایئے بصورت دیگر یہ ترقی بے معنی تصور کی جائے گی۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے بی ایس او (پجار) کے مرکزی چےئر مین گہرام اسلم بلوچ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں دنیا کی تر جیحات بدل چکی ہیں اب تبد یلی کا مقابلہ منطق اور دلیل سے کیا جاسکتا ہے بلوچ نوجوان مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر نے کے لےئے شعوری اور فکری طور پر لیس ہوں گوادر بین الاقوامی سیاست کا محور ہے مگر یہاں کا باسی سہو لیات سے محروم ہے در پیش چیلنجوں کا مقابلہ منظم اور سیاسی طو ر پر متحد ہو کر کیا جاسکتا ہے عوام کے جزبات کی ترجمانی ہمارا قومی اور فکری مطمع نظر ہو نا چاہےئے ہمارا فلسفہ اور فکر میر غوث بخش بزنجو، شہید فدا احمد، شہید مولابخش دشتی اور شہید ڈاکٹر یاسین کے آدرش کا امتزاج ہے میر اشرف حسین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت ہماری سیاست کو نئی جہت فراہم کر یگا۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے شمع اسحاق اور صوبائی خواتین ونگ کی سیکر یڑی میڈ م طا ہر ہ خور شید نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک سوچ کا نام ہے جو بلوچستان اور ملک کے دیگر طول و عرض میں عوام کو شعوری بنیادوں پر منظم کر رہی ہے بالخصوص خواتین کو معاشرہ میں با وقار مقام دلانے کے لےئے نیشنل پارٹی ایک وژن رکھتی ہے کیونکہ خواتین کی سیاست میں شمولیت دو رس تبد یلیوں کا مظہر ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ گوادر کی تر قی میں مقامی آبادی کو اہم حصہ ہو نا چا ہےئے ان کی زندگیوں میں تبد یلیاں لانی ہوگی بصورت دیگر ایسی ترقی کوئی معنی نہیں رکھے گی ۔ جلسہ سے ڈسٹرکٹ کونسل گوادر کے چےئر مین بابو گلاب اور نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر اکرم رمضان نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کے نظامت کے فرائض نیشنل پارٹی کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر محسن بھٹونے ادا کےئے ۔ اس موقع پر میر اشرف حسین کے ساتھ ضلع گوادر کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے نیشنل پارٹی اور بی ایس او ( پجار) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی و صو بائی قا ئدین جان محمدبلیدی، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، ابوالحسن ، حلیم بلوچ، مشکور بلوچ، رجب یاسین، ملا برکت، منصور بلوچ،حاجی صالح، پھلین بلوچ، مےئر تربت قاضی غلام رسول، انجینئرحمیدبلوچ، کہد ہ علی، محمدجان دشتی ، ڈاکٹر نور بلوچ، ٹھیکیدار زبیررند، حاجی اکبراور دیگر بھی موجودتھے