|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2016

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کراچی میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے چلائی اجلاس میں بلوچستان ‘ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال ‘ مردم شماری ‘ سی پیک ‘ گوادر کے اہم مسائل ‘ تنظیمی امور دیگر سمیت پر سیر حاصل بحث کی گئی اہم فیصلوں کا اعلان آج کیا جائیگا ۔ بی این پی ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے علاوہ بلوچستان کے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اور اس کے علاوہ ایک عوامی آگاہی بھی شروع کی جائے گی ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین کے معاملے پر ملکی عدالتوں سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا گیا