|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2016

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 2زخمی، کیچ میں دوافراد کو قتل کردیاگیا، سو راب میں پولیس اہلکار فائرنگ میں زخمی ، پسنی میں سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق، نوشکی نوکجو کے پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد نے مزکورہ افراد پر فائرنگ کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں دو افراد کا تعلق ہتھیار ڈالنے والوں سے ہے۔ جہنوں نے نوشکی ایف سی میں ہتیھار ڈالی تھی۔ جبکہ ایک نوجوان عام طور پر ان کا دوست ہے،ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مین بازار میں ایک دکان کے باہر بیٹھے مسلم ولد مالک اور بوہیرولدحمزہ کو چارنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق دوہرے قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے،نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا، زخمی پولیس اہلکار سے ذاتی موٹر سائیکل اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ دوسرا پولیس اہلکار پیچھا کرنے پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا، پولیس انتظامیہ کے مطابق پیر کے صبح مالاپ چوکی پر دو پولیس اور دولیویز اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ، واقعے سے قبل دونوں لیویز اہلکارپانی لانے کیلئے گئے تھے کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آکر چوکی پر رک گئے، انہوں نے پولیس اہلکار مہر اللہ سے اپنے موٹر سائیکل کیلئے تیل مانگا ، پولیس اہلکار اپنے ذاتی موٹر سائیکل سے ان کیلئے تیل نکال رہے تھے،گوادر،پسنی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، وارڈ نمبر چھ میں حساس ادارے اور دیگر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں سات عدد راکٹ گولے ، تین فیوز، 204 عددجی تھری رائفل کے کارتوس اور 12 عدد ایس ایم جی کے کارتوس شامل ہیں۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔