لورالا ئی: سرجن اور نشے کا ڈاکٹر کئی ماہ سے ٹیچنگ ہسپتال میں نہیں ہے۔مر دو خواتین پنجاب یا کوئٹہ لے جانے پر راستے میں اس وقت15کے قریب مرد اور خواتین نے راستے میں دم توڑ چکے ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے سے سٹیزن ایکشن کمیٹی کے چئیرمین محمد اخلاص حمزازئی،تحریک شعور انسانیت عالمی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اُتمانخیل،سردار نظر محمد ناصر،انجمن تاجران کے صدر جمیل اُتمانخیل،فقیر محمد جلالزئی،جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ذکریا خان ملازئی،بصیر شاد کاکڑ،قاضی محمد اسماعیل،انجمن معذوران کے صدر مہر اللہ حمزازئی،سردار یونس اُتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی کے عوام ہسپتال میں سرجن اور نشے کا ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے صحت مند لوگ اپنے مریضوں کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ایم پی اے اور ایم این اے نے چار سال گذارنے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کیا پینے کیلئے پانی نہیں ہسپتال میں ڈاکٹر نہیں سکولوں میں ماسٹر نہیں یہی ہمارے نمائیندوں کا کارنامہ ہے۔