گوادر: ٹرالر مافیا کے خلاف جیونی کے ماہی گیر سراپا احتجاج، دکانیں بند، ٹریفک جام اور محکمہ فشریز کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جیونی گوادر کے ماہی گیروں نے بحربلوچ میں ٹرالروں کے یلغار کیخلاف جیونی کے دکانیں بند کر دی ، اور ٹریفک جام کر کے احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے ماہی گیروں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے محکمہ فشریز جیونی کے دفتر کے سامنے گھنٹوں دھرنا دیا، احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرالر مافیاؤں کو بحر بلوچ سے بھگائیں، ان ٹرالروں کی وجہ سے سمندر بانجھ ہوتا جارہا ہے، سمندر میں مچھلیاں نایاب ہوتی جارہی ہیں، بہت سارے مچھلیوں کی ٹرالوں نے نسل ختم کردی ہے، ٹرالر مافیاؤں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکار کرنا شروع کردیاہے، محکمہ فشریز ان ٹرالر مافیاؤں کو بھگانے اور ان کیخلاف ایکشن لینے سے قاصر ہیں ، ماہی گیروں نے حکومت بلوچستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ٹرالر مافیاؤں کو لگام دیں، بصورت دیگر ماہی گیر اپنا احتجاج کا دائرہ بڑھا کر گوادر شہر اور صوبائی دارالحکومت کے سامنے بھی دھرنا دے سکتے ہیں