|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2016

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہوئے ہیں کوئی ساتھ دیں یا نہ دیں ہمارا یہی قافلہ نہیں روکے گا ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا اور کرپشن سے تمام اداروں کو پاک کرنے کیلئے احتساب کے ذریعے تبدیلی لائینگے زرداری مفاہمت کا بادشاہ ہے دو مہینے سے حکومت کیخلاف جو کھیل شروع کررکھا تھا وہ27دسمبر کو بغیر نتیجہ کے ختم ہوگیا ‘یہ بات انہوں نے بدھ کی شام کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر سردار حیدر خان ناصر کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر سنےئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی‘سردار خادم حسین وردگ‘نورمحمد دمڑ ‘کوئٹہ ڈویژن کے صدر بسم اللہ آغا‘جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بیٹنی‘سردار زین العابدین خلجی ‘چوہدری شبیر ، اعظم خان ، حاجی نور الدین کاکڑ بھی موجود تھے‘ سردار یارمحمد کا کہنا تھاکہ آج لورالائی سے تعلق رکھنے والے ممتاز قبائلی اور سیاسی رہنماء سردار حیدر ناصر سابق جماعت کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ قافلے میں شامل ہورہا ہے جس پر ہم ان کو شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ جس مثبت مقصد کیلئے آپ ہما رے ساتھ ہے ہم آپ کو دست راست بنا کر دو مہینے کے اندر آپ کے علاقے کا دورہ کرکے وہاں پر ایک عظیم الشان پروقار پروگرام بنائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری مفاہمت کا بادشاہ ہے حکومت کیخلاف دو مہینے سے جس طرح مہم چلا ئی تھی تمام عوام 27دسمبر کا انتظار کررہے تھے لیکن انہوں نے دو مہینے کا کھیل 27دسمبر کو بغیر نتیجے کے ختم کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ آنے والے الیکشن کیلئے تیاری شروع کریں کیونکہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے اور2018کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہاکہ پارٹی کے سربراہ 18سالوں سے یہ کہہ رہا کہ ہمارے ملک کو کرپشن زدہ لوگوں نے کھوکھلا کردیا ہے اس سلسلے میں احتساب لائینگے اس وقت بھی زرغون روڈ پر کرپشن کا بازار گرم تھااور اب بھی گرم ہے اورلوگ اربوں روپے لیکر بھاگنے کی چکر میں ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تحریک انصاف ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہوئے ہیں عدلیہ اسٹبلشمنٹ سے عوام کی جو امید ہے وہ پورا ہونے میں ہمارے ساتھ دینگے لیکن اگر کسی نے اس سلسلے میں ہمارے ساتھ دیا یا نہیں دیا ہم اپنا قافلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کا انتخاب اپوزیشن لیڈر اور حکومت ملک کر کریں تو اچھا نتیجہ نکلے گا وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات کہی ہے ہمارے لیڈر نے بھی یہ بات 18سال پہلے کی تھی کہ اگر اس وقت یہ بات مان لی جاتی کہ چیئرمین نیب کا انتخاب حکومت اور اپوزیشن ملکر کریں تو نتیجہ بہت اچھا ہوتا۔ ؂ اس موقع پر سردار حیدر ناصر نے کہاکہ میں جمعیت علماء اسلام کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں ایک کارکن کی حیثیت سے شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور اس وقت پورے ملک میں واحد جماعت تحریک انصاف ہے جو ہر گھر سے تحریک انصاف کی آواز نکل رہی ہے انہوں نے کہاکہ میں پارٹی کے سربراہ عمران خان اور صوبائی صدر سرداریارمحمد رند پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔