|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2016

دالبندین : ضلع چاغی ایک بار پھر شدید قحط سالی کی لپیٹ میں مالدار اور زمیندار سخت پریشان ، زیر زمین پانی کی سطح نیچے گرنے سے دیہی علاقوں کے لوگ شہروں کو منتقل ، ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت، تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت ضلع چاغی ایک بار پھر خشک سالی کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ کئی سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں قحط سالی کے بادل منڈلانے لگے ہیں، جس کی وجہ سے اونٹ ، گائے، بھیڑ، بکری اور دیگر مویشیوں کی قیمتیں روز بروز گرتی جارہی ہیں، کیونکہ قدرتی چراگاہیں خشک ہوچکی ہیں، بعض مقامات پربنائے گئے ڈیم بھی خشک نظر آتے ہیں، قدرتی چشموں کا ریزوں اور کنوؤں میں پانی انتہائی کم آتا رہتا ہے، کیونکہ واٹر لیول انتہائی نیچے گرچکا ہے، جس کے سبب دوردرازاور دیہی علاقوں کے لوگ اپنے اپنے مال مویشیوں کو اونے پونے بیچ کرشہروں کی طرف منتقل ہورہے ہیں، صدر ناوڑ ، چلغازی ، پدگ،بلانوش ، آمری ،پٹ گونکوہ سمیت دیگر یونین کونسلز میں صدیوں سے آباد مالدار اور زمیندار سخت پریشان نظر آتے ہیں