|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2016

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر نواب جنگیز مری کے خلاف بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوہلو کے مین بازار میں قائم ایک مارکیٹ کی چھت پر گزشتہ روز ہونیوالے بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمی ڈاکٹر خالد کے بھائی جمال عبدالناصر نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں صوبائی وزیر آبپاشی و توانائی نواب جنگیز مری اور تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دھماکا خیز مواد ایکٹ، انسداد دہشتگردی ایکٹ اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ مدعی جمال عبدالناصر نے الزام لگایا ہے کہ دھماکا جنگیز مری کے کہنے پر کیا گیا ہے جنہوں نے 2004ء میں بھی ان کے کزن ضلعی ناظم جنگیز بجارانی کو دھماکے میں قتل کیا تھا۔