کو ئٹہ : کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں چھ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی حکام کے مطابق ایف سی اہلکار معمول کے مطابق مغربی بائی پاس کے قریب پہاڑی کے نیچے فائرنگ رینج میں ٹریننگ کررہے تھے۔ اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا بم دھماکا زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں نائب صوبیدارشفیع،حوالداراول الرحمان ، سپاہی قاسم اقبال،سیف الرحمان،لطیف اورشہزادرضاشامل ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق تین زخمیوں کوسراورگردن پرشدیدزخم آئیہیں۔ زخمی اہلکاروں کوابتدائی طبی امدادکیبعدسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس، ایف سی اور لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس عبدالرزاق چیمہ مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جس میں آٹھ سے دس کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ واقعہ کے بعد قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ دریں اثناء ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ تحصیل چھتر حدود میں دوبارودی مواد کے دھماکوں کی زد میںآکر آٹھ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد چھتر کے حالات انتہائی مخدوش نئے سال کے دوسرے دن دھماکو ں اور فائرنگوں کی گونج سے طلوع ہوا۔ طلوع آفتاب کے وقت چھتر کے 5 مقامی افراد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر قریبی اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کے لیئے جا رہے تھے۔ چھتر کی مشرقی جانب درگاہ سخی بادشاہ کے راستے پر بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیادھماکہ ہوا ٹریکٹر تباہ ہوا۔ مزدور پیشہ افراد حسین بخش کٹو ، موران ماچھی ، غلام علی شاہ ، ظہور شاہ اور مومن شاہ زخمی ہوئے دوسرے واقع میں چھتر سے جیکب آبادجانے والی مسافر بس راستے میں بارودی سرنگ پر چڑھ گیا جس سے دھماکہ ہوا اور بعد میں نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ شروع کردیا۔ سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے بس پر سوار پولیس نوجوانوں بھی جوابی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے بس میں زخمی ہونے والے افراد فراز پیچوہا ،امیدعلی کورار،امام بخش ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیئے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی روانہ کر دیا گیا زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔