کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر حالات کی سنگینی کا ادراک نہ کیا گیا تو نیست و نابود ہونے میں دیر نہیں لگے گی ، پشتونوں کے لکھے پڑھے طبقے کو ٹارگٹ کرکے ہمارے مستقبل کو تاریک بنانے کے درپے ہیں ، سکول ،کالج ، یونیورسٹی ، تباہ کرنے پر قوم دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کو پہچاننا ہوگا چمن شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ لہر خوف وحشت مسلط کرنا ہے علم حاصل کئے بغیر تاریک راہوں سے چھٹکارہ ناممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، تحصیل صدر گل باران افغان ، بابو رزاق ، عبدالصادق ناراض ، ڈاکٹر عزیز اللہ ، خدائے نور ، حاجی عبدالباری آکا ، محمد رسول نے محلہ حاجی وزیر میں شمولیتی پروگرام اور سٹیزن ہائی سکول سالانہ تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔ا س موقع پر ڈاکٹر عزیز اللہ ، خدائے نور ، محمد رسول، جمال الدین افغان کی قیادت میں 45 افراد نے پشتونخوا میپ ، غازی امان اللہ خان ، ساقی جان ، شہید یونٹوں کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ آج پشتون قوم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں چمن شہر میں ٹارگٹ کلنگ ، اغواء برائے تاوان اور روی کمار کے بہیمانہ قتل چمن شہر میں خوف و حراس کو مسلط کرنا ہے جبکہ دوسری بارڈر پر چیکنگ سمگلنگ کی روک تھام کے نام پر تجارت پیشہ افراد اور محنت کشوں پر دو وقت کی روٹی کمانے اور فاقہ کشی پر مجبور کیا جارہا ہے۔ نادرا حکام کی جانب سے شناختی کارڈ کے حصول م یں بے تحاشا مشکلات و مصائب سے ڈھائی لاکھ شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان مذکورہ بالا عملیات امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال ، روی کمار کے قتل ، نادرا حکام کی من مانیوں اوربارڈر پر محنت کشوں پر روزگار کے دروازے بند کرنے کے خلاف 13 جنوری بروز جمعہ صبح 9 بجے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا جائے گا ۔