کو ئٹہ: بلوچستان کے علاقے پسنی اور گلستان میں کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ پکڑا گیا ۔کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذراء سے اطلاع ملی تھی کہ گوادر کی تحصیل پسنی کے ساحلی علاقوں سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈرز کو اپنے اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دوران چیکنگ پسنی شہر کے قریب ایک مشکوک مکان کی تلاشی کے دوران مچھلے کے جان کے نیچے چھپائی گئی590کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران پسنی کے ساحل سمندر کے قریب ریت میں چھپائی گئی125کلو گرام چرس ،40بوتلیں شراب اور75کین بیئر برآم دکرلیں۔ یہ منشیات پاکستان سے سمندر کے ذڑیعے مشرق وسطیٰ اسمگل کی جارہی تھی۔ کوسٹ گارڈ نے منشیات تحویل میں لے لیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً گیارہ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمان نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔دوسری کاراوئی ضلع قلعہ عبد اللہ میں عمل میں لائی گئی ۔ا یف سی ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے کلی سیگی میں ایف سی اور انٹی نار کوٹیکس فورس نے خفیہ اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران مکان سے پانچ کلاشنکوف، ایک لائٹ مشین گن اور ہزاروں کارتوس کے علاوہ پانچ سو کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔