لورالائی: کا کڑ جمہوری پارٹی کے ضلعی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 40لاکھ افغانوں کے ووٹ سے منتخب قوم پرست صو بائی حکومت کا کاکڑ قوم اور بلوچ اقوام سے دشمنی کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔اور اس میں موجودہ حکمران بھی برابر کے شریک ہیں جوکہ 2017کے مردم شماری سے ظا ہر ہوتا ہے۔ بلوچستان پشتون بیلٹ میں 87 فیصد کا کڑ قوم آباد ہے۔کاکڑ قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیر 40 لاکھ افغانوں کی موجودگی میں مردم شماری بد نیتی پر مبنی ہے مر دم شماری سے ہمارے حقوق تلف کیے جارہے ہیں۔ کا کڑقوم سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس ناروا سلوک کے خلاف کا کڑ جمہوری پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔انہوں نے بلوچ قوم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مردم شماری کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔ اس ضمن میں کا کڑ جمہوری پارٹی جلد وال چا کنگ شروع کر ے گی۔ اور میڈیا میں بھی اپنی آواز اٹھاتی رہے گی کیونکہ افغان مہاجرین کی موجودگی میں مر دم شماری ہمارے حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہے جس کی مذمت کر تے ہیں۔