خضدار : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلاء کے بغیر اگر بلوچستان میں مردم شماری کی گئی تو بلوچستان کے حالات خراب ہو سکتے ہیں اور کوششوں سے حاصل ہونے والے سود مند نتائج منفی اثرات میں تبدیل ہو سکتے ہیں ،مردم شماری سے پہلے افغان مہاجرین کے لئے منی مردم شماری کی جائے انہیں کیمپوں تک محدود کیا جائے تب جا کر مردم شماری کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار مختلف مقامات پر تعذیت اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،سردار شیر دل خان تمبرانی ،مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء میر عبدالرحمن زہری ،محمد نعیم بلوچ ،دھنی بخش غلامانی،عبدالوہاب غلامانی سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کے لئے زیست کا مسئلہ ہے اس پر ہم کسی طور پرسمجھوتہ نہیں کر سکتے چونکہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ہو رہا ہے اس لئے نیشنل پارٹی نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلاء تک مردم شماری روکے رکھنے کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے اور اس حوالے سے ہم نے وکلاء کاپینل تشکیلدیا ہے دس جنوری کو ہماری پٹیشن سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے نیشنل پارٹی واضح موقف رکھتی ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افغان مہاجرین افغانستان کے شہری ہیں ان کا رسم و رواج بھی افغانی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ افغانستان کے انتخابات خصوصا اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دور میں ہونے والے انتخابات کے وقت ان کے لئے یہاں بلوچستان میں انتخابی پولینگ کا بندوبست کیا گیا تھا یہ ہماری بات کو دلیل مہیاء کرتی ہیکہ افغان مہاجرین وہاں کے شہری ہیں میں واضح کرکے بتانا چاہتاہوں کہ اگر بلوچستان میں افغان مہاجرین کے انخلاکے بغیر مردم شماری کرائیگئی جس کے نتائج بلوچستان کے صورتحال کے لئے بہتر نہیں ہونگے حالات بگڑتے جائیں گے اور امن کے لئے جو کوششیں کی گئی تھی انہیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگا جو کہ ایک مجموعی طور پر خطرناک عمل تصور ہو گا اس لئے ہماری خواہش اور مطالبہ ہے کہ مردم شماری کے انعقاد سے قبل افغان مہاجرین کی انخلاء کے لئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں قبل ازیں وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو پارٹیراہنماؤں مرحوم در محمد غلامانی کے گھر گیئے ان کے بیٹے حافظ غلام نبی ،داماد محمد ایوب سے تعزیت کی ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل کی ہمیشرہ کی وفات پر ان کے گھرواقع گزگی جا کر تعزیت کی جبکہ سونیجی کے مقام پر پارٹی رہنماء سعداللہ بلوچ کے انتقال پر ان کے گھر جا کرپسماندگان سے اظہار تعذیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لیئے دعا کی ۔