قلات: صوبائی وزیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ بابت نے کہا ہیکہ بلوچستا ن میں مردم شماری کے خلاف پروپیگنڈا پشتونخواہ میپ کے خلاف نہیں بلکہ پورے پشتون قوم کے خلاف ہیں اگر گوادر میں کوئی پشتون نہیں آسکتا تو لورلائی بھی کوئی نہیں جاسکتا میں بلوچستانی ہوں بلوچ نہیں مردم شماری کے بغیر یہ ملک نہیں چلے گا ہم نے اس صوبے کے مفاد میں بھائی بندی اور حقوق کے لیئے جدوجہد کی ہیں لوگ گودار کے لیئے الگ الگ قوانین بنانے کی بات کرتے ہیں تو کل گودار کی طرح لورالائی کے لیئے بھی الگ قوانین بنانے ہو نگیموجودہ جمہوری حکومت میں امن و امان بہتر ہوا ہیں لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ تمام اضلاع میں متحرک ہیں اور لائیواسٹاک کی پورے بلوچستان میں زمین پر کوئی قبضہ نہیں بلوچستان میں بے روزگاری کے لیئے جلد آسامیاں مشتہر کریں گے قلات پولٹری فارم کے چار دیواری اور اس کے مسائل حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ریسٹ ہاؤس میں میڈیا کے سوالات کے جوابات اور لائیو اسٹاکے آفیسران سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سیکریٹری لائیواسٹاک رانا خالد نصیر سیکریٹری ماحولیا ت سجاد احمد بھٹا ڈی جی لائیواسٹاک غلام حسین جعفر کینزرویٹر جنگلات تاج محمد رند ڈاکٹر عبدالمطلب محمد شہی ڈاکٹر محمد صادق ڈاکٹر مہراللہ رند ڈاکٹر سعید ترین ڈاکٹر محمد انور زہری ڈاکٹر عبدالحق ڈاکٹر احمد شاہ سمیت ڈویثرنل اور ڈسٹرکٹ آفیسران موجود تھے صوبائی ویزر جنگلات و حیوانات عبید اللہ بابت نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت جس میں ن لیگ نیشنل پارٹی اور ہماری پارٹی شامل ہیں صوبے کی ترقی کے لیئے جو ہوا ہم کریں گے اور بلوچستان میں بے روز گاری کے خاتمے کے لیئے جلد کابینہ کے اجلاس کے بعد اسامیوں کو مشتہر کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کوششوں سے امن و امان بہتر ہوا اور اب لوگ تمام روٹس پر بلا خوف سفر کر سکتے ہیں اسی طرح میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں بنائی گئی سابق حکومتوں کے دور میں کچھ نہیں ہوا میرے اپنے حلقہ انتخاب میں سکولوں کی جال بچائی گئی اور آٹھ ڈیم تعمیر کیئے گئے جس سے لورالائی میں پانی کی سطح بلند ہوگی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہاں سے براہراست افغانستان میں مداخؒ ت ہوئی ہیں ہم افغانوں کے ساتھ اپنا رشتہ کیسے توڑ سکتے ہیں ہمارے ان کے ساتھ تاریخی رشتے ہیں بلوچوں کے ایران کے لوگوں کے ساتھ رشتہ داری ہیں ان کے لیئے کوئی رکاوٹ نہیں تو افغانوں کے لیئے بھی رکاوٹیں نہیں ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ افغانوں کی اکثریت افغانستان جا چکی ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ میں چائیداد اور مکا نوں کی قیمتیں کم ہو کر آدھے قیمت تک پہنچ چکی ہیں پنجاب میں پشین لورالائی کے لوگوں کی شناختی کارڈ بلاک ہو چکے ہیں جو ناکابل برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ گوادر کے لیئے قانون سازی کی جائے تو لورالائی کے لیئے بھی نئے قوانین بنانے ہونگے اور کوئی کہتا ہے کہ پشتون گوادر نہیں آسکتے ہیں توکل لورالائی میں بلوچ نہیں جاسکتے یہ ہمارے خلاف سیاست ہورہی ہیں اور یہ ہمارے پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ پشتون قوم کے خلاف ہیں ہم نے ہمیشہ اس صوبے کی مفاد میں بھائی بندی کی ہیں بھائی بندی کے لیئے یوسف عزیز مگسی کے ہمراہ جیکب آباد کانفرنس بلائی ہم نے ایوب آمریت کے خلاف جدوجہد کی جیلوں میں ازیتیں برداشت کی ہم نے پونم بنایا بلوچستان کے لیئے ہم نے جو قربانیاں دی ہیں آؤ حساب کریں ہم افغانوں کو مہاجر نہیں کہتے میں بلوچستانی ہوں اس صوبے کا ہوں پر بلوچ نہیں انہوں نے کہا کہ مردم شماری ہماری پارٹی کی نہیں بلکہ پشتون قوم کی آواز ہیں ہم قوم پرستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے جو خدشات ہیں وہ آئیں مل بیٹھ کر حل کریں اور مردم شماری کے روز ان کو صرف کیمپوں تک محدود رکھا جائے گا اور ان کا کوئی اندراج نہیں ہو گا اور مردم شماری کے بغیر یہ ملک نہیں چلے گا انہوں نے پولٹری فارم کی چاردیواری کے سلسلے میں جلد اقدامات کریں گے اور پولٹری فارم میں گوشت اور انڈے کی سستے داموں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔