|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں ڈبل سواری پر عائد پابندی طویل عرصے کے بعد آخرکار ختم کردی گئی ، محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان ایف سی اہلکاروں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کی بعد سے عائد کی گئی تھی ، جس کی مدت میں کہیں ماہ تک پے درپے توسیع کی جاتی رہی ، گزشتہ ماہ 19دسمبر کو کرسمس اور نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک مرتبہ پھر 15یوم کیلئے دفعہ ایک 144نافذ کی گئی تھی جس کا مقصد کوئٹہ شہرمیں امن وامان کے قیام کو یقینی بناناتھا، گزشتہ شب 15یوم پورے ہونے پر صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں توسیع نہیں کی گئی جس کے بعد شہرمیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کاخاتمے کااعلان کیا، جس کے بعد شہریوں نے سکھ کاسانس لیا، شہریوں کا کہناتھا کہ ڈبل سواری پر عائد پابندی کے باوجود کوئٹہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کارونما ہونا لمحہ فکریہ ہے، حکومت قیام امن کو یقینی بنانے کی بجائے حسب معمول ہر واقعہ کے بعد ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کرتی ہے جس سے لاکھوں افراد برائے راست متاثر ہوتے ہیں، عوامی حلقوں کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کیاگیا ہے