|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2017

خضدار : خضدار میں بے روزگاری کا عالم ،لیویز فورس کی 82 اسامیوں کے لئے 1600 امیدواروں سے زائدنے،شرکت کی جب کہ مطلوبہ تعلیم رکھنے والوں سمیت ،ایم اے ، ایم ایس سی اور بی اے ،بی ایس سی پاس نوجوانوں نے بھی شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع خضدار میں بے روزگاری آخری حدوں کو چھونے لگی گزشتہ روز ضلع خضدار کے لیویز کانسٹیبل کے 82 اسامیوں کیلئے سولہ سو سے زائد بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا لیویز فورس کے اسامیوں کے لئے انٹرویو دینے والے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں میں اکثریت ماسٹر ڈگری بے روزگار نوجوانوں نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے جن 35 ہزار اسامیوں پر تعیناتی کا اعلان کیا انہیں جلد مشتہر کیا جائے تا کہ بلوچستان سے بے روزگار ی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔