قلات: قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی وپاکستان میڈیا کونسل قلات کے ضلعی پریس سیکرٹری محمد جان شہباز سمالانی شہید ،ملزمان موقع سے فرار ،لاش ہسپتال منتقل ،وجہ معلوم نہ ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی محمد جان شہباز سمالانی اپنے گھر واقع ملکی سے بازار جارہے تھے کہ مغلزئی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچا دی ۔لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔جبکہ تدفین مقامی قبرستان سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کردی گئی ۔جبکہ فاتحہ خوانی انکے آبائی علاقہ ملکی میں ہوگی ۔محمد جان شہباز سمالانی مقامی صحافی تھے جبکہ وہ پاکستان میڈیا کونسل (ر)کے ضلعی پریس سیکرٹری تھے حالیہ کمیشن کے امتحانات میں بطو رایس ایس ٹی آرڈر ہوئے تھے ۔صحافتی حلقوں کی جانب سے واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ۔جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔دریں اثناء قبائلی سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے بھی واقعہ کی بھر پور مذمت کی جارہی ہے ۔