|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2017

کوئٹہ:کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے قریب ملازمین کے رہائشی کوارٹر میں آگ لگئی۔ تفصیل کے مطابق ہفتے کو دوپہر زرغون روڈ پر واقع گورنر ہاؤس سے متصل ملازمین کے کوارٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک کوارٹر جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ مذکورہ کوارٹر گورنر ہاؤس کے ایک خاکروب کے زیر استعمال تھا۔