|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2017

اوتھل:بیلہ کے علاقے پیر کوناڑو میں خسرہ کی وباء پھیل گئی تین سو کے قریب بچے خسرہ سے متاثر کئی کی حالت نازک محکمہ صحت لسبیلہ کی ٹیم متاثرہ علاقے میں خانہ پوری کرکے واپس آگئی لیکن متاثرہ علاقے میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ سے تقریبا ستر کلو میٹر دور پہاڑی علاقے پیر کوناڑو شاہ مراد قلندرانی اور دیگر متصل علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے خسرہ کی وباء کی صورتحال اختیار کر لی ہے جس سے تقریبا ڈھائی سو سے تین سو کے قریب بچے متاثر ہوئے ہیں جسکی اطلاع پر محکمہ صحت لسبیلہ نے ایک ٹیم بھیجی کی گئی تھی لیکن محکمہ صحت کی اس ٹیم کے پاس پندررہ سے بیس بچوں کی دوائی تھی اور وہ خانہ پوری کر کے دوبارہ آگئی لیکن متاثر ہ علاقے کے افراد نے بتایا ہے کہ وہاں خسرہ نے اپنے پنجے گاڑہ لیئے ہیں اور یہ بیماری مزید پھلیتی جاری ہے جس سے ہلاکتوں کا بھی احتمال ہے خسرے کی وباء پھیلنے اور بچوں کا متاثر ہونا محکمہ صحت لسبیلہ کے ذمہ داروں کی نااہلی کا کھلا منہ بولتا ہے جو محکمہ صحت کے حوالے سے دعوے تو بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن انکی بھی قلعی کھول گئی اور آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ محکمہ صحت لسبیلہ کے ذمہ داران کس حدتک اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے سکتے ہیں ذرائع کے مطابق علاقے میں خسرے کی وباء کے ساتھ ساتھ علاقے میں غذائی قلت کا بھی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اگر بروقت قابو نا پایا گیا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کے ارباب بست وکشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثر ہ علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ خسرہ جیسے موذی مرض پر بروقت قابو پایا جاسکے بصورت دیگر کافی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔