|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2017

کوئٹہ:کسٹم حکام نے تربت ایئر پورٹ پر شارجہ سے آنے والی پرواز سے ساٹھ لاکھ روپے کے غیرملکی اسمگل شدہ موبائل فونز برآمد کرلئے۔ کسٹم حکام ے مطابق جمعہ کو کسٹم تربت کے اہلکاروں نے شارجہ سے تربت آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے194 سے تین مشکوک سوٹ کیس قبضے میں لئے۔ تلاشی لینے پر سوٹ کیسز سے548 اسمگل شدہ غیر ملکی اور قیمتی موبائل فونزبرآمد ہوئے۔ کسٹم حکام کے مطابق کسی مسافر نے سوٹ کیسز اور موبائل فونز کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا جس کے بعد کسٹم نے تمام موبائل فونز قبضے میں لے لئے۔ قبضے میں لئے گئے موبائل فونز کی قیمت60لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔