نوکنڈی:انجمن تاجران کی اپیل پرشہرمیں پانی کی قلت اوربجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال ،احتجاجی ریلی ومظاہرہ کیاگیامظاہرے میں عوامی نمائندوں سیاسی رہنماوں اور لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی مظاہرین نے بازارمیں ریلی نکالی جہاں انہوں نے کیسکوحکام اورپی ایچ ای افیسران کے خلاف شدیدنعرے بازی کی مظاہرین سے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبرخان آصف خان سنجرانی،قبائلی رہنما میر حاجی تاج محمد کبدانی ،انجمن تاجران کے صدرواحدبخش شیرزئی ،نیشنل پارٹی کے رہنماء مولابخش عالیزئی اوربلال احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوکنڈی شہرمیں گذشتہ پندرہ دنوں سے پانی غائب ہیں اوربجلی کی لوڈشیڈنگ دو سال سے ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی افیسران کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی اورعلاقہ میں واپڈااورپی ایچ ای کے تعنیات افیسران وذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں نجی کاروبارمیں مصروف ہیں نوکنڈی کے عوام کاکوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہاکہ پی ایچ ای کے نئے تعنیات شدہ افیسرکے چارج سنبھالتے ہی نوکنڈی سے پانی غائب ہوگیاہے لوگ شدیدسردیوں میں پیاس سے مررہے ہیں اگریہی حالت رہی توگرمیوں میں لوگ نقل مکانی پرمجبورہونگے مقررین نے مزیدکہاکہ واپڈامیں گذشتہ دوسالوں سے لوڈشیڈنگ کی مصیبت سے چھٹکارہ نہیں مل رہا ہے نئے جرنیٹرزکی تنصیب ہونے کے باوجودواپڈاحکام ٹھکیدارسے کمیشن نہ ملنے پر جرنیٹرزکواسٹارٹ نہ کرکے سزانوکنڈی کے عوام کودے رہے ہیں مقررین نے مطالبہ کیاکہ نوکنڈی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے پاورہاوس نوکنڈی میں نئے جرنیٹرزکوفنکشنل کرنے کے احکامات فوری طورپرجاری کئے جائیں اورنوکنڈی واٹرسپلائی کی بحالی کے لئے فوری طورپرپی ایچ ای حکام اقدامات اٹھائیں بصورت دیگرنوکنڈی کے تمام سیاسی جماعتوں عوامی نمائندوں اورقبائلی معتبرین کے ساتھ ملکرآرسی ڈی شاہراہ غیر معینہ مدت تک بلاک کریں گے۔