کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے تیل گودام پر رہائش پذیر مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود کے بھائی کے نکاح کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی ، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی داڑیں لگ گئیں، ایم پی اے کے گھر پر چھاپے کے دوران سرکاری گن مین کو حراستم یں لے لیا گیا ، اس موقع پر طاہر محمود نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناروا سلوک کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے، حکام کے مطابق فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا، شہریوں کی شکایت پر کارروائی کی گئی ، گرفتار گن مین رمضان نے دس ہوائی فائرنگ کرنے کااعتراف کیا ہے، جس کے بعد قائد آبادتھانہ میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے