|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2017

کوئٹہ:کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد کے علاقے طور پل کے قریب گھر میں گیس کے اخراج کے باعث احسان اللہ دم گھٹ کر جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ بی بی ریحانہ بے ہوش ہوگئیں۔ اہلخانہ نے صبح دروازہ توڑ کر لاش اور بے ہوش خاتون کو سول اسپتال پہنچایا جہاں لاش کو ورثائکے حوالے کر دیا گیا جبکہ خاتون کو ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ رات گئے مشرقی بائی پاس پر نیو سریاب تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد جھلس گئے جنہیں طبی امداد کے لئے بی ایم سی برن سینٹر منتقل کیا گیا۔