پنجگور: پنجگور گرمکان میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت دو افراد جان بحق ایک شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر بشیر اور حسن ولد خدانظر نامی شخص جان بحق ہوگئے جبکہ برکت نامی شخص زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر بشیر اور حسن ولد خدانظر گرمکان میں ایک دکان میں بھیٹے تھے کہ اسی دوران نا معلوم مسلح افراد نے انھیں خودکار ہھتیاروں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈاکٹر بشیر سول ہسپتال میں بطور ڈینٹل سرجن تعینات تھے اور برکت دوکاندار ہے واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔