کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اور حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیچ کے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت کے زور بازار میں حساس ادارے نے ایف سی کے ساتھ ملکر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے جو سیکورٹی فورسز کیلئے ہائی ویلیو ٹارگٹ کی حیثیت رکھتا تھا۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔