کوئٹہ:کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی جاری ہے۔شہری کارروائی پر خوش تو دکاندار سراپا احتجاج ہیں۔ دکانداروں نے دکانیں بند کرکے قندہاری بازار میں سڑک بند کرکے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب شہر کے مصروف کاروباری مراکز قندہاری بازار اور مسجد روڈ کو تجاوزات سے پاک کردیا گیا۔دکانوں کے باہر غیرقانونی طور پر قائم فٹ پاتھ توڑے گئے شیڈ اور سائن بورڈ گرادیئے۔ گئے شہریوں نے انتظامیہ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی قابل تحسین ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے۔ دوسری جانب سڑکوں اور راستوں پر قابض دکاندار تجاوزات ہٹانے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ مسجد روڈ کی دکانیں احتجاجا بند رکھیں۔ ریلی نکالی اور قندہاری بازار بند کرکے ٹریفک معطل کردی۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تجاوزات کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں۔ ہم نے انتظامیہ کو بتایا تھا کہ وہ کارروائی سے قبل تین دن کا نوٹس دیں تاہم انتظامیہ نوٹس دیئے بغیر تجاوزات کے نام پر دکانداروں کے قیمتی بورڈز، شٹر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچارہی ہے۔