|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2017

کوئٹہ:صوبائی وزیر کھیل وثقافت مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں عوام کو تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے کے محدود وسائل میں رہتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے تعلیم اور صحت کے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ حکومتی کاوشوں کا ثمر ہے صوبے کی ترقی کے لیے پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم لائبریری اور علامہ اقبا ل بک ایوارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر محمد خان لہڑی، حکیم بلوچ، غلام علی بلوچ، سیکرٹری ،داخلہ آئی جی پولیس سمیت سرکاری افسران ادیب وشعراء کی ایک بڑی تعدادموجود تھی ان کا کہنا تھا کہ آج صوبے میں اردوسمیت مادری زبانوں میں بڑی تعداد میں کتابیں لکھی جارہی ہیں جو باعث مسرت ہے موجودہ دور حکومت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے ان پروگرموں میں صوبے کے مصنفین اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ایوارڈ دیئے گئے جس کا تسلسل موجودہ حکومت میں بھی جاری ہے میر گل خان نصیر انٹرنیشنل سمینار کا انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے صوبے میں یوتھ پروگرام کے حوالے سے 50 ہزار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائینگے قائداعظم لائبریری کے قیام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا بہت بڑا ہاتھ ہے جن کی مہربانیوں سے اس کی تکمیل ممکن ہوئی لیبریری کے قیام سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے طلباء وطالبات مستفید ہونگے جہاں ہزاروں کی تعداد میں کتابیں رکھی جائیں گی جس سے سی ایس ایس اور پی سی ایس کے امتحانات کی تیاری میں لوگوں کو آسانی ہوگی لیبریری کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آئینگی کیلئے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے یہاں انٹر نیٹ سمیت تمام جدید آلات نصب کئے گئے ہیں سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ لیبریری کو بابائے قوم کے نا م سے منسوب کرنے کا مقصد صوبے کے عوام کی جانب سے انکے خدمات کا اعتراف ہے بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور صوبے کے عوام مادر وطن کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے تقریب میں مختلف کتابوں کے مصنفین میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے جس کے تحت دانیال طرار عارف ضیاء ڈاکٹر عارف بیگ آغا گل ، پروفیسر عبداللہ ، زیب النساء ،حکیم بلوچ، شاہنواز علی ، پروفیسر عزیز مینگل ، ڈاکٹرعبدالرحمن براہوائی، اسیر قادر شاہوانی، علی اکبر، لطیف بنگلزئی ، مولاناعبدالخالق ، مرحوم یاسین بسمل، پروفیسر عبدلقیوم ،اللہ بخش لہڑی، عنایت اللہ، عبدالحمید ، پناہ بلوچ، عصمت اللہ جمالدینی، حمیرہ صدرحسنی، مولانا عبدالقادر، منیر بادینی، فتح شاد، پروفیسرخدائے داد گل ،مندوس بگٹی، محمد بیگ، ڈاکٹر فضل خالق، عزیز بگٹی، عبدالغفور، ڈاکٹر نعمت اللہ گچکی ، فدا محمد، دادش بگٹی، حفیسہ رحمن پانیزئی، پروفیسر ولی محمد کاکڑ، انعام الحق، کوثر، محمد نعیم آزاد کریم بارک وال میانخیل، کریم بریالی، ولی محمد سیال، لیاقت اعوان ، عبدالکریم عامر، نوید ہاشمی کو ایوارڈ سے نوازا گیا