|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2017

گوادر:گوادر ساحل عوامی اتحاد نے ملاموسٰی موڈ احتجاجی مظاہر کیا ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش مجاہد ، چیف در محمد اور مراد ملنگ نے کہا ہے کہ گوادر کے حوالے سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں مگر زمین حقائق اس کے برعکس ہیں گوادر میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں مظارہ گوادر کے عوام کی حقوق کی خاطر ہو رہے ہیں الیکشن کے وقت سیاسی لوگ گھر گھر جا کر ووٹ کی بھیک مانگتے ہیں مصیبت کے وقت وہ منظر عام سے غائب ہو جاتے ہیں گوادر انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلٰی کی پارٹی نے بہت نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی غلط پالیسی اور خاموشی کی وجہ سے گوادر کے عوام تزیزب کا شکار ہیں ہمارے منتخب عوامی نمائندے ایوانوں میں صرف اپنی نیند پوری کرنے کے لیے جاتے ہیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پچیس ہزار نوکریوں میں گوادر کے مقامی نوجوانوں کا حصہ دیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ گوادر کے اداروں میں کرپشن عام چو چکی ہے کرپشن ذدہ افسران دونوں ہاتھوں سے اپنے محکموں کو لوٹ رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ڈی سی گوادر کے خلاف پرو پیگنڈا کررہی ہے ان کے اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گوادر دشمن پالیسی کو جاری کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی سوداگر اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں بصورت دیگر آنے والے الیکشن میں عوام کے پاس ان کے لیے ووٹ کے بجائے جوتے ہونگے۔