کوئٹہ:نیشنل پارٹی خواتین ونگ سبی یونٹ کی سیکرٹری خدیجہ بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی سبی اور گردونواح میں اپنا سیاسی اثر رسوخ کھوچکی ہے اور ورکر نالاں ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں پارٹی کو بنیادی اور نظریاتی ویژن سے یکسر مختلف طریقہ سے چلایا جارہا ہے آج پارٹی عہدیدار محض لوٹ کھسوٹ میں لگے ہیں ایسے میں پارٹی پارٹی کے نظریاتی کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ گھر گھر جاکر پارٹی پیٖغام کو عام کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے رخسانہ پروین، زبیدہ بیگم ، فیروز خاتون، لعل بی بی ، ساجدہ پروینن، صائمہ صباء ، راشدہ ، عاصمہ، ماری سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرت ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کے ضلعی قائدین سے گزشتہ چار سال کے تمام ترقیاتی فنڈز کا حساب لیا جائے پارٹی قیادت فوری طور پر کابینہ کو تحلیل کرنے کے احکامات دیں جو اپنی آئینی مدت پوری کرچکی ہے نیشنل پارٹی نظریاتی تنظیم کوروایتی انداز میں چلاتے ہوئے پارٹی کے ورکروں کا مورال گرا رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دوراقتدار میں سبی کے غریب عوام کیئے تین ہزار بلڈوزر گھنٹے ،زراعت ،محکمہ بہبود آبادی میں ملازمتیں اور سبی کیلئے فنڈز مختص کئے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو صوبے کے تمام ایشوز پر سیاسی طور پر واضح موقف اوران مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا چند دوست جو اپنی آئینی مدت پوری کرچکی ہیں بلاجواز پارٹی کے اہم عہدوں پر براجمان ہیں