کوئٹہ +اندرون بلوچستان:ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی اور پروگرام منعقد کئے گئے جن کے شرکاء سے مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماؤں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالوحد کاکڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، کشمیری رہنماء الطاف وانی،نواب سلمان خلجی، تحریک آزادی جموں وکشمیر کے امیر حمزہ، پاکستان ورکرز پارٹی کے خدائے دوست کاکڑ ، بلوچستان متحدہ محاذ کے شمس مینگل، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم سیاسی ، مذہبی قیادت کشمیری رہنماؤں کے ساتھ کھڑی ہیں اور کشمیریوں کے ہر دکھ درد میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا خواب اس وقت شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالا جا تا کیونکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اس کے پرامن حل کئے بغیر امن ممکن نہیں ہو سکتا بھارتی مظالم روز اول سے ہی کشمیری بھائیوں پر جاری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں نے اپنی جانیں قربان کی ہے اور لاکھوں کے تعداد میں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے اپنے مظالم کا نشانہ بنا کر ان پر عرصہ حیات تنگ کیا ہے،کشمیریوں مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے موقع پر صوبہ بھر کی طرح سبی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال کی قیادت میں نکالی گئی،کشمیری مسلمانوں کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت ،بھارتی مظالم کے خلاف سبی شہر کی فضائیں گونج اٹھیں ،مودی کا پتلا نذر آتش ،تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح بلوچستان کے دوسرئے بڑئے شہر سبی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال کی سربراہی میں پبلک پارک سے نکالی گئی ریلی سے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ،میونسپل چیئرمین حاجی داؤد رند،وائس چیئرمین سردار شہداد خان مری ،سردار صادق دہپال،کونسلر میر اللہ داد جتوئی،ملک ساجد بنگلزئی،حاجی محمد حیات رند،مولانا عطااللہ بنگلزئی،مولانا فیض اللہ ،افتخار بنگلزئی،سید امان اللہ شاہ کہیری،میر سلیم خان مرغزانی،قادر بخش لونی،ذاکر جاموٹ ،زاہد مشرف ،میراکبر جاموٹ ود یگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں پر بھارتی مظالم انتہاء کو پہنچ چکیں ہیں جبکہ کشمیر برصغیر کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے جس کی تقسیم میں خیانت کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غلامی کی زنجیر میں جکڑا گیا ہے،کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی اور ایف سی کینٹ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ میوند رائفلز امجدمحمودنے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا تقریب سے سابق سینٹروقبائلی رہنماء میر محبت خان مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں پر طرح طرح کے ظلم ڈھائے اور کشمیریوں کو ان کے موقف سے پیچھے نہ ہٹاسکا تقریب کے بعد ریلی بھی نکالی گئی ریلی ایف سی کینٹ سے برآمد ہوئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک میں آکر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے انڈیا مخالف نعرے لگائے اور پلے کارڈز وبینرز اٹھارکھے تھے اور آخر میں ریلی کے شرکاء نے انڈین پرچم نظر آتش کردی اور مودی کا پتلہ جلادیا، تفتان میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرکشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ایلیان تفتان کی جانب سے ریلی نکالی گئی مودی سرکارکے خلاف اورکشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اظہاریکجہتی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی بازار کے مختلف جہگوں سے گزرتا ہوا مین چورنگی میں اجتماع کی شکل اختیار کیا لوگوں کے اجتماع سے تفتان کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھاہیوں سے اظہار یک جہتی کرنا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کشمیری عوام کی آزادی کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرہینگے مودی سرکار جتنا بھی ظلم کریں کشمیر کا مسلہ اتنا ہی اجاگر ہوگا طاقت سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گے کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور بنے گا بھارت نے جارجیت کے زور پر کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کر رکھا ہے تفتان کے غیور عوام اپنے کشمیر بھاہیوں کے ساتھ ہے شہدا کشمیر کی قربانی راہیگاں نہیں جاہیں گے شہیدوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگااور اجتماع نے بھارت اور سرکار مودی کے خلاف خوب نعرہ بازی بھی کیا ، یو م یکجہتی کشمیر کے مو قع پر جما عت اسلا می کے زیر اہتما م مسجد اقصیٰ سے احتجا جی ریلی نکا لی اور مر کز ی چو ک پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں کا ر کنو ں کی بڑ ی تعداد میں شر کت کی ریلی کے شر کا ء نے نعرے با زی کی اور بھا رتی پر چم کو نظر آ تش کیا گیا اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے جما عت اسلا می کے نا ئب صو با ئی امیر بشیر احمد ما ندا ئی ، لعل بخش کھو سہ ، عبد الر حمن مو سی خیل ،عبد الوا حد کھو سہ ودیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیر میں بھا رت کی مظا لم کی جتنی مذ مت کی جا ئے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہما ری شہ رگ ہیں ہما رے دل کشمیر ی بھا ئیو ں کے ساتھ دھڑ کتے ہیں ہم کسی صو رت اس سے دستبردار نہیں ہو نگے ان کا کہنا تھا کہ پا کستا ن کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا مو قف وا ضح کر نا چا ہیے ،یو م کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے قلات میں بھی ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں قوم پرست اور سول سوسائٹی سمیت ہندو برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میونسپل کمیٹی کے دفتر سے شروع ہو ئی اور شہر کے مختلف شاہراروں پر مارچ کیا اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے ریلی کے شرکا اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر جنت نظیر ہے اور کشمیر ہمارا ہے کے نعرے درج تھے ،ملک بھر کی طرح صحبت پور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منائی گئی ۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر محمد صدیق بھنگر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالصمد کھوسہ،پی پی صحبت پور کے رہنما محمد اسلم کھوسہ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ذاکر حسین ناوڑہ،تحریک اہلسنت کے صدر رحمت اللہ کھوسہ،جماعت الصالحین کے علماء قاری محمد بچل ،ایاز احمد گولہ و تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی ریلی میں شرکت ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کرلی ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالصمد کھوسہ،رئیس اللہ ڈنہ منگریو،نائب امیر محمد خان گاجانی ،حاجی جہان علی کھوسہ ،علی احمد کھوسہ ،علی محمد گاجانی،پروفیسر عبدالرحمن ۔جمعیت علماء اسلام صحبت پور کے رہنماؤں محمد صدیق بھنگر،حافظ چراغ الدین،مولانا امان اللہ لہڑی نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ ہمارے کارکنان ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی چاندنی چوک دو تلوار سے نکالی گئی ۔ ریلی میں خضدار کے اکثریتی سیاسی جماعتوں کے رہنماء و کارکنان ، خواتین بچے ، و مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور ہندو پنچائیت کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھار کھتے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء دو تلوار سے مارچ کرتے ہوئے چمروک قومی شاہراہ تک پہنچے ۔جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پتلا نظر آتش کیا گیا۔مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے جمعیت علمائے اسلام خضدار سٹی کے امیر مولانا محمود الحسن، مولانا عنایت اللہ رودینی قمر جے یوپی خضدار کے صدر مولانا محمد قاسم قاسمی قلندرانی نیشنل پارٹی کے رہنماء رئیس بشیراحمد مینگل جماعت الدعوہ خضدار مسؤل حافظ عبدالرحمن سمالانی جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے رہنماء قادر بخش چھٹہ سنّی تحریک کے صوبائی رہنماء گل حسن قاسمی جے یوآئی نظریاتی کے رہنماء مولانا عبدالغفور کرخی جے ٹی آئی کے رہنماء حافظ جمیل احمد ابرابر، فیاض احمد زنگیجو ، بی یو ای ٹی ایمپلائز یونین کے صدر مہراللہ قمبرانی خدرانی قومی اتحاد کے جنرل سیکریٹری حاجی رسول بخش خدرانی و دیگر نے یویکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کیا ،ملک بھر کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا,سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتعمل ریلی سنگسیلہ موڑ سے شروع ہوکر پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوگئی,ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ریلی نے پاکستان چوک پر پہنچ کر جلسیکی شکل اختیار کر لی ,جلسے میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور قبائلی عمائدین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ,جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام کبھی بھی مغلوب نہیں ہونگے,بھاری مظالم کے دن گنے جاچکے,اور آج کے ریلی میں بلوچ عوام نے یہ ثابت کر دیا ھے,کہ کشمیر ان کے دھڑکنوں میں بستی ہے,اور وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو,جلسے میں شامل ڈسٹرکٹ چیئرمین اور دیگر قبائلی عمائدین نے بھی اپنے اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی,جبکہ ریلی اور جلسے کے دوران فضا آزادی کشمیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہرسال 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے جس مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کو ظاہر کرنا اور ہرممکن تعاون کا یقین دلانا ہے اور ان کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اپنے مقصد کے حصول میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے اقوال کی روشنی میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ اس اہم اور یادگار دن کے موقع پر کشمیر کے عوام جاری جدوجہد آزادی کے ساتھ مکمل اتحادویگانگت و بھائی چارے کے عزم مصمم کرتے ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دنیا پر فرض ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو کشمیری عوام کے حق رائے دہی کے مطابق حل کرے جبکہ بھارت مقبوضہ وادی پر اپنے تسلط کے لئے ناجائز اور بے دریغ ذرائع استعمال کررہا ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کی جارہی ہے اور وہ اپنا ناجائز تسلط ختم کرتے ہوئے عالمی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ ہم کسی صورت اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے اور کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رہے گی۔ بین الاقوامی دنیا ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دیں اور اقوام متحدہ کے قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر محمد زمان بازئی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں ڈویژنل اور ضلعی آفیسران سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے باچا خان چوک پر جلسے میں تبدیل ہوئی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زمان بازئی ، ایم ایس ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر نصر اللہ غلزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گل محمد کاکڑ، ایس ڈی پی او نور محمد بڑیچ اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عظمت اللہ کدیزئی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور حق خو د ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات و کانکنی حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ اہلیان بلوچستان کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک میں بلوچستان کے ہر فرد کی دعائیں اور نیک خواہشات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کوہالہ مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر لیبر پنجاب راجہ اشفاق سرور وزیر مواصلات سندھ امداد پتافی وزیر خوراک خیبر خیبر پختونخواہ قلندر خان لودھی نے بھی اپنے اپنے صوبوں کی نمائندگی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اس لئے قرار دیا تھا کہا ہماری تہذیب و تمدن مذہب اور جغرافیہ یکساں ہے آج ایک کروڑ کشمیریوں پر انگارے برسائے جارہے ہیں لیکن افسوس دنیا میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مظلوموں کی یہ چیخیں سنائی نہیں دیتی ۔