|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2017

کوئٹہ:کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر سے پولیس اہلکار کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بھوسہ منڈی خالق آباد شہید کی حدود محمود آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار موسیٰ کلیم کو اپنے گھر سے اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے۔ اغواء کار دو گاڑیوں اور دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او خالق آباد تھانہ محمد طارق کے مطابق پولیس اہلکار موسیٰ کلیم کی ڈیوٹی پشتون آباد تھانے میں تھی۔ اغواء کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ اغواء کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔