|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2017

کوئٹہ:معروف بلوچ قوم پرست رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ’’ہم سمجھتے ہیں کہ پنجاب اپنی سرحدیں گوادر تک لے کر جارہا ہے وہ ہمارے صوبے کے وسائل لوٹ رہا ہے اور چین اس لوٹ مار میں اس کا ساتھی ہے ہمیں چین سے کوئی مخاصمت نہیں ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں وہ بلوچستان کو لوٹنے والے پنجاب کا حمایتی اور ساتھی ہے بلوچستان کے عوام چین کو موجودہ صدی کا سامراجی ملک سمجھتے ہیں جو بلوچستان کو کالونی بنا رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ یہ تاثر غلط ہے کہ بلوچستان میں کوئی ترقی ہورہی ہے اگر کل گوادر پورٹ کو چلایا بھی جاتا ہے تو یہ بلوچ لوگوں کے لئے نہیں ہوگا بلکہ چین اور پنجاب کے مفاد کے لئے ہوگا چین اب کوئی نظریاتی ملک نہیں ہے بلکہ اس کا کام صرف پیسہ بنانا ہے اور بزنس کرنا ہے اگر پیسہ کسی کام میں بھی ہو تو چین اس میں ہاتھ ڈالے گا تو ہمیں نہ چین سے کوئی امید ہے اور نہ چینی سرمایہ کاری سے کوئی سروکارہے‘‘۔