۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2017

کوئٹہ:بختیار آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق بختیار آباد کے قریب لہڑی رود پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نور کھوسہ سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ لاش سول اسپتال سبی منتقل کردی گئی۔ مقتول صحبت پور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔