کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ نزد خلیفہ گلی سے گھر سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دین محمد ولد ہود خان جمالی کی لاش ایک دن پرانی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی ۔ ڈاکٹر کے مطابق جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ۔بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم دن کی روشنی میں پوسٹمارٹم کیا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی۔