|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2017

دالبندین:ڈپٹی کمشنر چاغی کی خصوصی دلچسپی دس سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعدڈسٹرکٹ کمپلیکس کی رنگ وروغن مرمت اور سڑکوں کی تعمیر شروع جلد ہی تمام دفاتر منتقل کرنے کافیصلہ، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اور محکمہ بی اینڈ آر کے توسط سے ضلع چاغی کے تمام دفاتر کو بائی پاس روڈ پر منتقل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر کاکام 2007ء میں شروع کیاگیا، دس سال طویل عرصہ گزرنے کے دوران 50 کروڑ سے زائد کے لاگت سے زیر تعمیر پر منصوبہ عدم تکمیل کا شکار رہا ، مگر ڈپٹی کمشنر چاغی شہیک بلوچ کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر کمپلیکس کو آباد کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں بورنگ کے ذریعے پانی کی فراہمی تین پورشن پر مشتمل بلڈنگ کی صفائی رنگ وروغن میز کرسی اور فرنیچر کی فراہمی چار دیواری کی تعمیر سڑکوں کی تعمیر سمیت شجر کاری اور دفاتر کی سجاوٹ شامل ہیں، کے کام تیزی سے جاری ہیں جن کی نگرانی خود ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کر رہے ہیں، اس وقت ضلع چاغی کے اکثر دفاتر یا تو کرایے کے مکانوں میں واقع ہیں یا تو خستہ حال عمارتوں میں کرایے کے عمارتوں کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کرایے کے مزید اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہوتے ہیں، گزشتہ روز ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد اسحاق بلوچ نے زیر تعمیر کاموں کا معائنہ کیا اور کام کے انعقاد کو مزید تیز اور دفاتر کی منتقلی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی