|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2017

دالبندین:سعودی گورنر تبوک تلور کا شکار کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ، تفصیلات کے مطابق سعودی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز 09جنوری 2017ء کو تلور کا شکار کھیلنے کی غرض سے سعودی عرب سے دالبندین پہنچے تھے اور 32دنوں تک دالبندین ومضافاتی علاقوں کے صحراؤں اور ریگستانوں میں تلور کا شکار کھیلنے کے بعد جمعرات کے روز علی الصبح اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین ایئر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے ، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سخی امان اللہ نوتیزئی ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسحاق بلوچ ڈپٹی کمشنر چاغی شہیک بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی میرداؤد خان نوتیزئی ، اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل، ایف سی کمانڈنٹ دالبندین محمد عمران شفیع، کرنل افتخار تاج خٹک ، ڈی سی او چاغی عبدالطیف بلوچ، تحصیلدار حاجی ظفر کبدانی، تحصیلدار عبدالغفار نوتیزئی ، نمائندہ شیخ احمد نمائندگان پرنس حاجی محمد جان کشانی ، میر ثناء اللہ خان نوتیزئی ، حاجی عبدالطیف نوتیزئی، حاجی شاہ جہان کشانی ، قبائلی رہنماء میر شاہ فہد نوتیزئی اور دیگر سرکاری افسران اور معتبرین نے سعودی شاہی مہمان کو الوداع کیا اس موقع پر سعودی عربیہ مسجد کے مہتمم قاری سعد اللہ نوتیزئی بھی ایئر پورٹ پرموجود تھے، سعودی شاہی مہمان کی روانگی کے موقع پر دالبندین شہر وگردونواح میں سیکورٹی انتہائی سخت رہی ، شہر اور گردونواح میں ایف سی پولیس اور لیویز کے چاق وچوبند دستے تعینات تھے، ذرائع نے بتایا کہ سعودی گورنر تبوک پرنس فہدبن سلطان دالبدین سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد بھی جائیں گے جہاں پر ان کا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، علاوہ ازیں سعودی شاہی مہمان کے نمائندہ خاص شیخ محمد احمد نے سعودی شاہی مہمان کی مہمان نوازی پر اہلیان ضلع چاغی کاشکریہ ادا کیا ہے