ڈیرہ مراد جمالی:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ڈاکڑ عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے نصیرآباد عوامی تحریک کا کردار قابل ستائش ہے دس سال گزرنے کے باوجود اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر ودیگر علاقوں کو بجلی فراہمی کیلئے 220کے وی گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے جبکہ 20فروری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بغیر مین ٹرانسمیشن لائن کی بچھائی بغیر افتتاح کرنے باتیں کی ہو رہی ہیں پہلے وی وائرلیس فون بغیر تار کے چلتے تھے اب این ٹی ڈی سی بغیر تار کے اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی فراہم کریں بلوچستان کی عوام سے 68سالوں سے مذاق کیا جا رہا ہے اربوں روپے کے وسائل کا مالک صوبہ کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ان خیالات کا اظہار نصیرآباد عوامی تحریک کے چیئرمین امداد حسین مری وائس چیئرمین سید عبدالقادر شاہ جنرل سیکریڑ ی مولانا رستم نورانی مولوی نواب الدین ڈومکی کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حئی بلوچ نے کہاکہ سامراجی قوتوں نے ہمیشہ بلوچستان کی عوام کا استحصال کیا ہے قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کی عوام گیس بجلی صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں نصیرآباد میں کئی سالوں سے قائم اوچ پاور پلانٹ نے اپنی کامیابی کے بعد اوچ پاور پلانٹ ٹو بھی تعمیر کیا لیکن نصیرآباد کی عوام سمیت دیگر علاقے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں مسائل کے حل کیلئے نصیرآبا د عوامی تحریک کی جدوجہد نیشنل پارٹی کے ایجنڈے کی حمایت کرتی ہے اور کہاکہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد بھی غریب عوام کیلئے ہے اور کہاکہ سال گزرنے کے باوجود 220کے وی گرڈ اسٹیشن کا کام مکمل نہ ہونا این ٹی ڈی سی اور منتخب عوامی نمائندوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے 20فروری کو گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کی مین ٹرانسمیشن کی بچھائی اور 66کے وی گرڈ اسٹیشن کی اپ گرڈیشن کے بجائے افتتاح این ٹی ڈی سی کی دھوکہ کے سوا کچھ بھی ہیں ہے اور بلوچستان کے عوامی نمائندوں کی سیاست کو بدنام کرنے کا ڈرامہ ہے۔