|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2017

گوادر: گوادر۔۔۔بین الاقوامی شہر۔۔۔انٹر نیشنل ایئر پورٹ۔۔مینول طریقے سے بورڈنگ کارڈ کا اجراء۔۔پانی پینے کیلئے صرف ایک گلاس۔۔لاؤنج میں کم کرسیاں ۔۔۔گوادر کی ترقی کی ایک اور نئی جھلک، گوادر کی ترقی اور زمینوں کی خرید وفروخت میں قیمتوں کا آسمان تک پہنچ جانا اس وقت ملک بھر اور بین الاقوامی سطح پھر بھی عروج پر ہے لیکن ترقی کے اس گونج میں جس طرح گوادر کے باسی کبھی پانی کی ایک بوند کو ترستے ہیں تو کبھی بجلی کی دن اور ہفتہ بھر آنکھ مچھولی اور بندش،ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی،شہر میں گندگی کے ڈھیر،ڈینگی،چکن گونیا ،اور ملیریا کا وبائی شکل اختیار کرنا عوام کا قسمت بن چکا ہے اب اسی گوادر کا انٹر نیشنل ایئرپورٹ بھی مسائل کے زد میں آچکا ہے جہاں ہر روز ملک کے دوسرے علاقوں سے آنیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔