کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے بم دھماکوں اور دہشتگردی میں ملوث چار مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کردیں۔پولیس نے عوام سے ملزمان سے متعلق معلومات دینے کی اپیل بھی کی ہے۔ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس کی جانب سے اخبارات میں شائع کرائی گئی تصاویر مطلوب ملزمان سلمان احمد عرف عابد ،سعید احمد عرف تقویٰ، غلام دین عرف غلام اور زبیر احمد عرف ضرار کی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی العالمی اور تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم ارکان ہیں اور دہشگردی کی وارداتوں میں بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے گئے ہیں اور عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملزمان سے متعلق معلومات فراہم کریں۔ اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے اور انہیں انعام بھی دیا جائے گا۔