کوئٹہ:گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستان اپوزیشن لیڈر ، صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کی سیہون شریف کی درگاہ پر خودکش حملے اور آواران میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے دونوں واقعا میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے تعزیتی بیانات میں ان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کے دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل اور اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں،دہشتگردی کی حالیہ لہر پر بھی جلد قابو پاکر اس میں ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچادیا جائے تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے آواران اور سہیون شریف میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوران واقعہ میں تین سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کیلئے ہمیں بحیثیت فرد و قوم باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے دونوں واقعات میں شہید ہونیو الے افراد کی درجات کی بلندی کی دعا اور ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے وزیرعلیٰ بلوچستان نے اپنے مذمتی بیان میں درگاہ پر دہشتگردی کے اس المناک واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات ملک دشن قوتوں کی ایما پررونما ہورہے ہیں جو نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے اور یہاں خوشحالی آئے ایسے واقعات ملک کو پسماندہ رکھنے کی ناپاک سازش کا حصہ ہیں تاہم قوم باہمی اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنادے گی انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور دہشتگردی کی حالیہ لہر پر بھی جلد قابو پاکر اس میں ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچادیا جائے گا آواران میں پاک فوج کے کیپٹن طٰہ اوردو سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کے دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل اور اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں تاہم انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنے انجام سے زیادہ دور نہیں ہیں حکومت اور سیکورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم رکھتے ہیں ۔و زیراعلیٰ نے کہا کہ وطن کے بیٹوں نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ہمیں اپنی بہادر سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ۔ انہوں نے دونوں واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوےء دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا کرے۔سپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے سہون شریف درگاہ پر خودکش حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے سہیون شریف میں ہونیوالے خودکش حملے پر شدید افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے خلاف موثر کا رروائی نہیں کی جاتی اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہونگے اب ملکی اداروں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کر نا ہو گا جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کیا جا تا اس تک امن وامان کا قیام نا ممکن ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ لال شہباز قلندر ایک انتہائی بزرگ انسان تھے ان کے مزار میں خودکش حملہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ایک سوچے منصوبے کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں اب تمام سیاسی قیادت اور ملکی اداروں کے سر براہان کو چاہئے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف اب بلا تفریق کا رروائی کریں کیونکہ دہشتگردوں نے ہمارے بچوں ، فورسز کے نوجوانوں حتیٰ کہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑا ان کے خلاف موثر اقدامات کرنے چا ہئے ،صوبائی صدروصوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے بھی سیہون شریف میں ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کئے جار ہے ہیں ملک میں ہونیوالے دہشتگردی کے تمام واقعات کی مذمت کر تے ہیں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک بھر میں دہشتگرد ی شروع کر کے دہشتگرد دنیا کویہ پیغام دینا چا ہتے ہیں کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہونے دینگے لیکن ملک کے عوام اور فورسز نے امن وامان کی خاطر اپنی جانوں کا قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت ہے اب دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا اور کسی کو بھی دہشتگردی کے اجازت نہیں دینگے ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگردوں کے خلاف اب بلا تفریق کا رروائیاں ہونی چاہئے صوبائی مشیر اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ نے سہون شریف درگاہ میں خودکش حملے میں متعدد بے گناہ افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد مزموم مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ اور پرامن شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں صوبائی مشیر اطلاعات نے آواران میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں 3سیکورٹی اہلکاران کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکہ میں شہید اہلکاران کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، رکن اسمبلی زمرک اچکزئی نے پشاور اور سیہون شریف میں ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے سیہون شریف پر حملہ ایک بزدلانہ اقدام ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے یہی مطالبہ کر رہے تھے کہ ملک میں دہشتگردی کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا جس کے بدولت5 دن کے دوران ملک کے کسی شہر کو بھی نہیں بخشا اور دہشتگردوں نے واضح پیغام دیا کہ وہ اب بھی اپنی کا رروائیاں کر سکتی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف موثر کا رروائیاں کی جا ئے عوامی نیشنل پارٹی پہلے ہی دہشتگردی کا شکار رہی لیکن پھر بھی ملک اور قوم کی خاطر آج بھی میدان عمل میں ہے کیونکہ دہشتگردی کے خاتمے کئے بغیر ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا،مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑنے درگاہ لال شہباز قلندر میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مقدس مقامات پر خود کش حملوں کے واقعات افسوسناک ہیں جس میں عام لوگ شہید اور زخمی ہوئے یہ ایک بزدلانہ اقدام ہے اس جیسے اقدامات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں پارٹی کی جانب سے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملزمان مجرمان کو عبرتناک سزا دی جائے دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ نے سیہون شریف کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جب تک ملک کے داخلہ وخارجہ پالیسیاں تبدیل نہیں کئے جا تے دہشتگردوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ملک میں جو کا رروائیاں کی گئی وہ مصنوعی کا رروائیاں تھی حقیقی معنوں میں دہشتگردوں کے خلاف کوئی کا رروا ئی کی اس لئے دہشتگردوں نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا اور ملک بھر میں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات شروع کر دی اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشتگردی کے مذمت کر تے ہیں مگر افسوس ہے کہ ملک کے خارجہ وداخلہ پالیسیاں اب تک تبدیل نہیں ہوئے اس لئے دہشتگردی کے واقعات کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں سیہون شریف سمیت ملک بھر میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کے شدید مذمت کر تے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں سیہون شریف میں خودکش حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے دہشتگردی، انتہا پسندی کے خلاف صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اسی لئے عوامی نیشنل پارٹی کا شروع دن سے ہی مطالبہ تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف بلا نسل ومذہب کا رروائی کی جائے مگر بد قسمتی سے دہشتگردوں کے خلاف ایسا نہیں کیا گیا جس کے وجہ سے آج ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اب اچھے اور برے کے بجائے ان تمام عناصر کے خلاف کا رروائی کی جائے ملک کی حالات خراب کر ناچا ہتے ہیں سیہون شریف پر حملہ ایک بزدلانہ اقدام ہے عوامی نیشنل پارٹی ملک میں ہونیوالے تمام دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کر تے ہیں اور اب حکومت کو چاہئے کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کا رروائی کریں اور ان کے تمام ٹھکانیں ختم کیا جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں سیہون شریف لعل شہباز قلندر کے احاطے میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ اور اس میں 70 سے زائد افراد کی شہادتوں کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں ملک بھر کے طول و عرض میں دہشت گردی کے بدترین واقعات نے ایک بار پھر ان دہشت گردوں کیخلاف ہمیں متحد ہو کر ایکشن لینے کا تقاضا کرتی ہے بیان میں کہاگیا کہ جب تک دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک ان دہشت گردوں سے نمٹنا مشکل ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے لعل شہباز قلندر میں مزار کے احاطے میں ہونے والے خودکش حملے اور ان میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ دہشت گردی کیخلاف فوری طورپر کارروائی کرے کیونکہ ایک ہفتہ کے دوران ملک بھر میں دہشت گردوں نے عام شہریوں ‘ فورسز ‘صحافیوں اور ججوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ان واقعات کی روک تھام کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس کے علاوہ آواران میں بم دھماکہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نوجوانوں کی شہادت پر بھی پیپلزپارٹی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے صوبہ کے عوام کے دہشت گردوں کیخلاف حوصلے بلند ہیں ۔