نصیر آباد:رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالماجدابڑو اوردیگر کنٹریکشن کمپنیوں کے ٹھیکیداروں جاویداحمد بہرانی،حاجی لیاقت علی بہرانی، صابرحسین رند، اور کرم اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے نصیرآباد میں ترقیاتی کاموں کے لئے کمشنر اورڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ہونے والے ٹینڈرزمیں میرٹ کو نظراندازکرکے مقامی ٹھیکیداروں کو ٹینڈرزفارم اوردیگر دستاویزات فراہم نہ کرکے ذیادتی اورناانصافی کی گئی ہے اور آفیسران صاف شفاف اوپن ٹینڈرز کرانے کے بجائے من پسندٹھیکیداروں سے مبینہ ملی بھگت کرکے انہیں نوازنے کی کوشش کی گئی مگرہم کسی بھی صورت میں غیرقانونی اقدامات ہرگزبرداشت نہیں کریں گے احتجاج کرنا اپنے حقوق کیلئے ہماراحق بنتاہے کسی کی بلیک میلنگ اورڈراؤ دھمکاؤ میں نہیں آئیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرزہورہے تھے جس میں ٹھیکیداربڑی تعدادمیں پارٹی سیپیٹ کرنے آئے تھے مگراوپن ٹینڈرز نہ کرکے ٹھیکیداروں کو ٹینڈرزفارم بھی نہ دیئے گئے اوردن بھرآفس کا چکرکٹواتے رہے جبکہ ڈویژن بھرکے دیگر اضلاع میں اوپن ٹینڈرز میرٹ پر کرادیئے گئے ہیں میر عبدالماجدابڑونے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں کے ساتھ ذیادتی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے عوام کے خون پسینے کے پیسے ان کی امانت ہیں ان میں خیانت کرنا عوام کے ساتھ دھوکے کے مترادف ہے بیوروکریسی ترقیاتی کاموں میں بندر بانٹ کرکے من پسند افرادکو نوازنا چاہتی ہے مگرہم کسی بھی صورت میں اس اقدام کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے اوراس سلسلے میں وزیراعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلی میں بھی آوازاٹھائیں گے ۔