نصیرآباد:رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی مشیر میر عدالماجد ابڑو نے کہا ہے کہ سی پیک کے باعث ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں سہون شریف پر حملہ اسی سازش کی کڑی ہے موجودہ حکومت عوام دشمن اور دہشت گرودوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں جائیں گے سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان میں معاشی اور تجارتی انقلاب برپا ہو جائے گا اور بلوچستان خطے کا جدید اور ترقی یافتہ صوبہ بن جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو منتخب صدر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایم پی اے میر ماجد ابڑو نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی معیار زندگی کو بہتر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشاء اللہ ان قدامات سے ملک سمیت بلوچستان میں ترقی کا پہیہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رواں دواں ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ نصیرآباد کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کیلئے پچاس کروڑ روپے کی ترقیاتی فنڈز سے ڈیرہ مراد شہر جدید اور خوبصورت شہر بن جائے گا انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمارے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی اسکیموں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سیاسی پروپگنڈہ کر رہے ہیں عوام نے شکست خوردہ عناصر کو مسترد کیا ہے اور اگلے انتخابات میں بھی مخالفین کو شکست کا مزار چکھنا پڑے گا۔