کوئٹہ:گزشتہ روز لعل شہباز قلندر کے احاطے میں خودکش حملے کیخلاف اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیا ،مظاہرین نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کی بیخ کنی کیلئے کارروائی کا مطالبہ کیا، تفصیلات کے مطابق سنی تحریک پاکستان نصیر آباد کے زیر اہتمام لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خود کش حملے میں قیمتی جانوں کی شہادت پراحتجاجی ریلی اورمزاحمتی قرار داد پیش کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے سنی تحریک پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کے ممبر مولانا نواب الدین قادری ،ضلعی صدر وڈیرہ نصر اللہ نیچاری، ایم کیو ایم نصیر آباد کے رہنماء امداد مری ودیگر نے لعل شہباز قلندر پر خودکش حملے میں قیمتی جانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو لگام لگا کر عوام کو تحفظ فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنا کر دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ان کا کہناتھا کہ گزشتہ روز لعل شہباز قلندر پر دھماکہ کرنے والی گروہ کاماسٹر مائنڈ اور مرکزی کردار کو عوام پر ظاہر کر کے عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ،ڈیرہ اللہ یار شیعہ سنی اتحاد کے زیر اہتما م در گا ہ لعل قلندر پر حملے کیخلا ف ڈیرہ اللہ یار میں احتجا جی ریلی نکا لی گئی اور مر کز ی چو ک پر دھر نا دیا گیا مظا ہر ین نے دہشتگر د ی کے وا قعے کیخلا ف شد ید نعر ے با ز ی کی اس مو قع پر مجلس وحدت المسلمین کے صو با ئی جنرل سیکر ٹر ی علا مہ بر کت علی مطہری ، سید شبیر شاہ ، شمن علی حیدر ی ،ظفر علی حیدری ،اسرار عمرانی ،شان عمرانی و دیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ لا ل قلندر کی در گا ہ پر حملے میں قیمتی انسا نی جا نو ں کی شہا دت کی جتنی مذ مت کی جا ئے کم ہے صو فیا اور اولیا ء اکرام نے ہمیشہ امن و بھا ئی چا رے کا درس دیا ہے امن کے پیکر لعل شہبا ز قلند ر کی در گا ہ پر حملہ نے ہر دل کو غم زدہ اور ہر آ نکھ کو اشکبار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وفا قی و صو با ئی حکو متیں امن و اما ن کے قیا م میں نا کا م ہو چکی ہے دہشتگر د اتنے طا قتور ہیں کہ وہ جب اور جہا ں چا ہیں کا رروا ئی کر دیتے ہیں ،صحبت پور میں سانحہ لعل شہباز قلندر کیخلاف سیاسی ومذہبی تنظیموں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں بازار سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر سانحہ سیہون شریف کی مذمت اور حکومت کیخلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء اسلم خان کھوسہ جماعت الصالحین کے شاہ محمد، سنی تحریک کے رحمت اللہ کھوسہ، منہاج القرآن کے سردار بنگلزئی اور جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے حافظ گل جان نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،اوستہ محمدمیں سانحہ لال شہباز قلندر میں بم دھماکہ میں بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے کے خلاف جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالمجید جتک صدر حسین مینگل مولانا نثاررحمد مکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ہے ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پر دھرنا دیا گیا ریلی سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناکامی ہے جو اولیا کرام کے درگاہوں پر بھی حملے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بے گناہ افراد شہید ہوگئے ہیں اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں انہوں نے کہا جنرل راحیل شریف کے دور حکومت میں دھشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کیا گیا لیکن ہم جنرل باجوہ سے اپیل کرتے ہیں جوملک اور قوم کے دشمن ہیں اور انکے خلاف بھرپورکاروئی کیا جائے ہم انکے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسلام کے خلاف ہیں اور شازشوں میں لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے نہ کہ کسی کا قتل عام انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کو چاہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروئی کرکے انکے نسلوں کاتباہ کیا جائے جوکہ انسانیت کے دشمن ہیں،چمن شہر میں ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر ، بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور افغانستان میں دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ اور معاونت کے خلاف قبائل ، سول سو سائٹی اور امور نوجوانان کا ایک زبردست احتجاجی ریلی ہوئی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے پریس کلب چمن کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوئی ریلی کی شرکا نے شدید نعرہ بازی کے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انڈیا مردہ باد، دہشت گردوں کے سپورٹ بند کرو کرو ، افغانستان اپنے سر زمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرو ختم کرو ، پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائند باد ، پاک فو ج ہم تمھارے ساتھ ہے احتجاجی مظاہرے میں شریک مشتعل مظاہرین نے انڈیا کا ترنگا بھی نذر آتش کیا احتجاجی دھرنے سے سابق صوبائی وزیر و قبائلی رہنما نصیر احمد باچا خان، قبائلی رہنمامولوی محمد حنیف ، مولوی شمس اللہ، قبائلی رہنما ہاشم خان، قبائلی رہنما محمد عیسیٰ خان، قبائلی رہنما ملک عبد الخالق ،حاجی جلیل ،حاجی عطا و اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم قبائل پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑے ہیں انڈیا پاکستان میں مداخلت بند کریں ورنہ قبائل پہلے بھی انڈیا کے خلاف جنگ کے میدان میں کھڑے تھے اور اب بھی صف اول میں ہونگے افغانستان برادر اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے انڈیا کو دہشت گردوں کے استعمال کیلئے ٹھکانے نہ دیں اور اس کو ختم کردے