|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2017

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مردم شماری ثانوی مسئلہ ہے اصل مسئلہ وسائل پردست رست کا ہے مردم شماری کے بارے میں نیشنل پارٹی کا موقف واضع ہے تمام تارکین وطن کے انخلاء تک مردم شماری کو موخر کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساروان ہاؤ س میں منعقدہ سیاسی وقبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت پرائمری اسکول نہیں ہماری حکومت کے وقت تعلیم کے حوالے سے سروے کیا گیا جس کے تحت صوبے کو بارہ ہزار اسکول چاہیے جن کا تخمینہ 63 ارب روپے بنتا ہے جبکہ صوبائی حکومت قل بجٹ 40 ارب روپے ہے 2013 کے انتخابات میں ہمارے بہ نسبت مسائل و شکایات تھے تربت شہر سے 15 کلو میٹر دور تک ہم نہیں جاسکتے تھے بلوچستان ہمارا تاریخی وطن ہے اس لیے ہم سب کو مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔